Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: بدھ کوپانی سپلائی بند رہےگی

Updated: May 12, 2026, 7:16 PM IST | khalid abdul qaiuum anshari | Mumbai

ٹیمگھرپلانٹ اور واٹر لائن کی مرمت کی جائےگی ، شہریوں سے تعاون کی اپیل

Photo: INN
تسویر : آئی این این
میونسپل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیم اتھاریٹی کی جانب سے ٹیمگھر واٹر ٹریٹمنٹ سینٹر میں کیبل مرمت اور بھیونڈی پی ڈبلیو آر ایم پائپ لائن کی لیکیج دور کرنے کیلئے ہنگامی مرمتی کام انجام دئیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں بدھ ۱۳؍ مئی ۲۰۲۶ءکی صبح ۹؍ بجے سے جمعرات ۱۴؍ مئی کی صبح ۹؍بجے تک ۲۴؍گھنٹے کا شٹ ڈاؤن نافذ رہے گا۔

میونسپل انتظامیہ کے مطابق شٹ ڈاؤن کے دوران شہر کو اسٹیم اتھاریٹی کے ذریعے فراہم کی جانے والی پانی سپلائی مکمل طور پر بند رہے گی جبکہ اس کے بعد بھی ایک دن تک کم دباؤ اور محدود مقدار میں پانی فراہم کئے جانے کا امکان ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضروری مقدار میں پانی پہلے سے ذخیرہ کرلیں اور پانی کا استعمال احتیاط کے ساتھ کریں تاکہ دشواری سے بچا جاسکے۔

 
میونسپل کارپوریشن کے محکمہ آب رسانی کے ایگزیکٹیو انجینئرسندیپ پٹناور کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق شہر کے متعدد علاقے اس بندش سے متاثر ہوں گے۔ ان میں ممتا پانی کی ٹنکی، چاوندرا گاؤں، پٹیل نگر، بالا کمپاؤنڈ، فرید باغ، سنگم پاڑا، کچہری پاڑا، برہمن آلی، کسار آلی، بھاوے نگر، آدرش پارک، اجئے نگر، نذرانہ کمپاؤنڈ، گوکل نگر، اندرا نگر، کلیان روڈ، تین بتی، شیواجی نگر، اجمیر نگر، شمع نگر، انجور پھاٹا، نارپولی، نظام پورہ، اسلام پورہ، ملت نگر، نہرو نگر، کامت گھر، جونی و نوی تاڈالی، بھاگیہ نگر، صمد نگر، کنیری، غوری پاڑا، اشوک نگر، کوٹر گیٹ، اردو روڈ، قریشی نگر، بھادوڑ اور ٹیمگھر سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد مرحلہ وار پانی سپلائی بحال کی جائے گی تاہم ابتدائی مرحلے میں کم دباؤ کے باعث شہریوں کو پانی فراہمی میں دشواری پیش آسکتی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK