• Wed, 17 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھوپیندر یادو نے دہلی میں فضائی آلودگی کی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ لیا

Updated: September 17, 2025, 1:43 PM IST | Agency | New Delhi

آلودگی پر قابو پانے کیلئے میٹنگ میں انٹیگریٹڈ مینجمنٹ پلان کے ذریعے کچرا اٹھانے اور میکانائزڈ روڈ کلیننگ مشینوں کے نیٹ ورک کو بڑھانے پر زور۔

Union Minister Bhupendra Yadav during the meeting. Photo: INN
مرکزی وزیربھوپیندر یادومیٹنگ کے دوران۔ تصویر: آئی این این

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں فضائی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں یہ جانکاری دیتے ہوئے یادو نے کہا، ’’آج میں نے دہلی حکومت، این سی آر ریاستوں اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار پر ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں دہلی اور این سی آر میں فضائی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جس میں  مسلسل اخراج کی آن لائن نگرانی، آلودگی پر قابو پانے کے آلات کی تنصیب اور نگرانی شامل تھی۔ انٹیگریٹڈ مینجمنٹ پلان کے ذریعے کچرا اٹھانا، میکانائزڈ روڈ کلیننگ مشینوں کے نیٹ ورک کو بڑھانا اور دیگر مسائل پر بھی زور دیا گیا کہ `ایک پیڑ ماں کے نام مہم کے تحت ہم تمام اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں کے ساتھ مل کر تمام اقدامات اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، میٹنگ میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن، حکومت قومی دارالحکومت علاقہ دہلی، ہریانہ، پنجاب اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں نے شرکت کی۔ دہلی کے وزیر ماحولیات سردار منجندر سنگھ سرسا اور نیتی آیوگ بی وی آر کے سی ای او سبرامنیم  بھی اس میں موجود تھے۔
 اس دوران، یادو نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے تمام ایجنسیوں کی طرف سے مربوط نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا لیکن کہا کہ دہلی-این سی آر میں مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ نافذ کردہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے اقدامات کی نگرانی کے لیے ایک متحد کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK