• Wed, 17 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’یوپی میں غریبوں اور محروموں کو ہراساں کیا جارہا ہے‘‘

Updated: September 17, 2025, 2:38 PM IST | Agency | Lucknow

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کی یوگی حکومت پرتنقید، کہا: اترپردیش میں متاثرین کو انصاف نہیں مل رہا ہے، صرف استحصال ہورہا ہے۔

Akhilesh Yadav has called Yogi a failed Chief Minister, saying that he is not even managing his own city. Photo: INN
اکھلیش یادو نے یہ کہتے ہوئے یوگی کو ناکام وزیراعلیٰ قرار دیا ہے کہ ان سے ان کا اپنا شہر بھی نہیں سنبھل رہا ہے۔ تصویر: آئی این این

سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت میں مسائل اور ناانصافی کا حل نہیں بلکہ  غریب، محرومین،استحصال زدہ طبقے کو ہراساں کیا جارہاہے۔ انہوں نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ اس حکومت میں متاثرین کو انصاف نہیں مل رہا ہے۔ ریاست میں بڑے بڑے خاص افراد کے معاملے میں سمجھوتے کرائے جارہے ہیں اور بے چارے عام لوگوں کو دربار میں بلاکر دھمکایا جارہا ہے۔متاثرہ افراد کے ایک دن دئیے بیان کو اگلے دن پلٹوایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو آج حکومت کی کھل کر مخالفت کرتے دکھائی دیتے ہیں، اگلے دن انہیں گھیر کر اقتدار کے سنٹروں لے جایا جارہ اہے اور دباؤ بناکر اقتدار کے ناانصافی کے بعد سبھی انتظام کرنے کا جھوٹا تیقن دیا جارہا ہے۔
 سماجوادی سربراہ نے کہا کہ سفید میز پر سفید جھوٹ بولا جارہا ہے۔ کیا کوئی انتظام اور سمجھوتہ کسی کی زندگی واپس لاسکتا ہے۔ بی جےپی حکومت میں ناانصافی، ظلم و زیادتی شباب پر ہے۔ عام عوام اور غریبوں کو ہراساں اور ان کی توہین کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جےپی حکومت نے ریاست کے نظم ونسق، صحت، تعلیم سب کچھ برباد کردیا ہے۔ کسان، نوجوان، طالب علم ، خواتین، کاروباری اس حکومت کی ہراسانی زدہ اور غلط پالیسیوں سے پہلے سے ہی پریشان ہے۔ حکومت کا نظم ونسق اور پولیس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ پولیس حراست میں لگاتار موت ہورہی ہے۔ بی جےپی حکومت جائے گی تبھی لوگوں کو انصاف اور ہراسانی سے آزادی ملے گی اور لوگوں کوانصاف ملے گا۔
  واضح رہے کہ گورکھپور میں نیٹ کی تیاری کررہے ایک نوجوان طالبعلم کی موت کے بعد حکومت کے تئیں عوامی سطح پر کافی ناراضگی پائی جارہی ہے۔معاملہ کافی بڑھ جانے کے بعد عوامی برہمی کو دیکھتے ہوئے حالانکہ وزیر اعلیٰ نےسخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے اور منگل کو دیر شام کو اتر پردیش کے اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر امیتابھ یش کو گورکھپور کیلئے روانہ کیا گیا ہے تاہم ریاست کی اہم اپوزیشن پارٹی نے یوگی حکومت کو سخت نشانہ بنایا ہے۔
  اطلاعات کے مطابق گورکھپور کے پپرائچ علاقے میں مویشی اسمگلروں کو پکڑنے کی کوشش میںمیڈیکل میںداخلہ امتحان کی تیاری کر رہے طالب علم کی موت پر مقامی لوگوںنے جم کر  احتجا ج کیا تھا۔   اس تعلق سے ایک پوسٹ میںاکھلیشنے لکھا کہ گورکھپور میں حکومت اور انتظامیہ کی ملی بھگت سےاسمگلروں کے خلاف جو عوامی غصہ پھوٹا ہے، اس کی ذمہ دار خود بی جے پی حکومت ہے۔ جن لوگوں نےطالب علم کی جان لی ہے ان کو بچانےکیلئے اگر پولیس آگے آئے گی تو پولیس، حکمراں جماعت اور اسمگلروں کے تال میل کا بھنڈا پھوٹے گا، اسی وجہ سےگورکھپور میں عوام مشتعل بھی ہوئے ۔ انھوںنے کہاکہ اگر وزیر اعلیٰ کے شہر میں ایسا ہو رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس گورکھ دھندھے میں کسی کی ’مکھیہ‘ حصہ داری ہے یاپھر ان کے ہاتھ سے یہ شہر بھی نکل گیا ہے اور پورے اتر پردیش کی طرح یہاں بھی جرائم عروج پر ہیں۔ 
 خیال رہے کہ گزشتہ شب پپرائچ میں بے خوف بدمعاش  اسمگلنگ کیلئے مویشی چرانے پہنچے تھے،ان کو پکڑنے کیلئے لوگوںنے تعاقب کیا جس میں ایک ۱۹ ؍سالہ نوجوان کی موت ہو گئی ۔ گھر والوں کا الزام ہے کہ اس کو گولی ماردی گئی ہے، جبکہ پولیس کپتان نےگولی مارے جانے سے انکار کرتے ہوئے سرمیں چوٹ کی وجہ سے موت ہونے کی بات کہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK