آج کی بھاگ دوڑ والی زندگی میں ہم کام، خاندان اور ذمہ داریوں میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ اپنے لئے وقت نکالنا بھول جاتے ہیں۔ صبح اٹھتے ہی گھر کے کام کاج کرنا، پھر دفتر جانا (اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں)، گھر لوٹ کر پھر کام.... اور رات کو تھک کر سو جانا۔
EPAPER
Updated: September 17, 2025, 3:43 PM IST | Odhani Desk | Mumbai
آج کی بھاگ دوڑ والی زندگی میں ہم کام، خاندان اور ذمہ داریوں میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ اپنے لئے وقت نکالنا بھول جاتے ہیں۔ صبح اٹھتے ہی گھر کے کام کاج کرنا، پھر دفتر جانا (اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں)، گھر لوٹ کر پھر کام.... اور رات کو تھک کر سو جانا۔
آج کی بھاگ دوڑ والی زندگی میں ہم کام، خاندان اور ذمہ داریوں میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ اپنے لئے وقت نکالنا بھول جاتے ہیں۔ صبح اٹھتے ہی گھر کے کام کاج کرنا، پھر دفتر جانا (اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں)، گھر لوٹ کر پھر کام.... اور رات کو تھک کر سو جانا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اگر ہم اپنی دیکھ بھال نہ کریں تو بھلا دوسروں کا خیال کیسے رکھ پائیں گے؟
’سیلف کیئر‘ یعنی خود کی دیکھ بھال کرنا، ایک ایسی عادت ہے جو ہمیں ذہنی دباؤ سے نجات دلاتی ہے اور ہمیں ہشاش بشاش رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
’سیلف کیئر‘ کیوں ضروری ہے؟
’سیلف کیئر‘ کا مطلب ہے خود کی جسمانی، ذہنی اور جذباتی ضرورتوں کا خیال رکھنا۔ آج کل سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال اور کام کے دباؤ میں ہم خود کو بھول گئے ہیں۔ لیکن ریسرچ بتاتی ہے کہ سیلف کیئر نہ کرنے سے دباؤ بڑھتا ہے اور نیند کا دورانیہ کم ہوتا ہے، یہاں تک کہ ڈپریشن کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق، روزانہ تھوڑا وقت اپنے آپ پر توجہ دینے سے ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے۔ جب آپ اپنی دیکھ بھال کرتی ہیں تو اچھا محسوس ہوتا ہے۔ اس سے اپنی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
سیلف کیئر کے ۱۰؍ فوائد
(۱)ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے: ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ سیلف کیئر کرنے والے افراد ذہنی دباؤ کم محسوس کرتے ہیں اور بَرن آؤٹ (ذہنی دباؤ کو برداشت نہ کر پانا) کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
(۲)ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے: اپنے آپ پر توجہ دینے سے موڈ بہتر ہوتا ہے۔ مینٹل ہیلتھ فرسٹ ایڈ کے مطالعے کے مطابق، سیلف کیئر سے خوشی ملتی ہے اور منفی خیالات کم ہوتے ہیں۔
(۳)جسمانی صحت میں بہتری: پابندی سے ورزش کرنا، صحت بخش غذا کھانا اور مناسب نیند سے جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اس سے انسان موذی بیماریوں سے دور رہتا ہے۔ ویری ویل ہیلتھ کے مطابق، سیلف کیئر سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور بیمار کم پڑتے ہیں۔
(۴)اعتماد میں اضافہ: جب آپ اپنا خیال رکھتی ہیں تو خود پر یقین بڑھتا ہے اور آپ اپنے کریئر میں بھی بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
(۵)رشتے مضبوط ہوتے ہیں: جب انسان کو اپنی اہمیت کا احساس ہوتا ہے تو وہ دوسروں کی بھی قدر کرتا ہے۔ اس سے رشتے مضبوط ہوتے ہیں۔
(۶)توانا محسوس کرنا: سیلف کیئر سے آپ توانائی سے بھرپور محسوس کرتی ہیں۔ روزانہ تھوڑا وقت خود کو دینے سے آپ ہشاش بشاش رہتی ہیں۔
(۷)اچھی نیند آنا: اپنی دیکھ بھال کرنے سے نیند کا دورانیہ بھی بہتر ہوتا ہے اور اگلے دن بیدار ہونے کے بعد بھی اچھا محسوس ہوتا ہے۔
(۸)تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ: دماغ کو آرام دینے سے نئے آئیڈیاز آتے ہیں۔ سیلف کیئر سے توجہ مرکوز کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
(۹)مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے: ’سیلف کیئر‘ یعنی صحتمند عادتیں اپنانے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور آپ کم بیمار پڑتی ہیں۔
(۱۰)خوشی ملتی ہے: یقیناً اپنا خیال رکھنے سے آپ کو خوشی ملے گی اور قلبی سکون ملے گا۔
سیلف کیئر کی عادت کیسے اپنائیں؟
روزانہ اپنے لئے کم از کم ۳۰؍ منٹ نکالئے
اس دوران مثبت جملے ضرور دہرائیں جیسے ’مَیں اپنے لئے اہمیت رکھتی ہوں‘ ’مَیں اپنے آپ سے محبت کرتی ہوں‘ وغیرہ
مرحلہ وار اس کی شروعات کیجئے
سیلف کیئر کے لئے ریمائنڈر سیٹ کیجئے
اپنی دلچسپی کے مطابق کوئی کام کیجئے
اس میں سہیلیوں کو بھی شامل کیجئے
کچھ اچھا کرنے پر خود کو انعام بھی دیجئے
سیلف کیئر کی سرگرمی پر نظر رکھئے