معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے مگر ایم سی ڈی نے مسجد کے احاطہ میں تبلیغی مرکز، شادی گھر اور میڈیکل سینٹر کو منہدم کردیا، اعتراض پر بھیڑ پر لاٹھیاں برسیں۔
EPAPER
Updated: January 08, 2026, 9:42 AM IST | Waiyar-ur-Rahman Usmani | New Delhi
معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے مگر ایم سی ڈی نے مسجد کے احاطہ میں تبلیغی مرکز، شادی گھر اور میڈیکل سینٹر کو منہدم کردیا، اعتراض پر بھیڑ پر لاٹھیاں برسیں۔
پرانی دہلی کے ترکمان گیٹ پرواقع مسجد درگاہ فیض الٰہی کے احاطے میں ۶؍ اور ۷؍ جنوری کی درمیانی شب ایم سی ڈی نے بلڈوزر چلادیا۔ کچھ لوگوں نے اس کی مخالفت کی توپولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاٹھیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ پولیس نے مظاہرین پر پتھراؤ کا الزام عائد کیا ہے اور متعدد کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہدامی کارروائی کے دوران سینئر پولیس اہلکاروں نے لائوڈ اسپیکر سے اعلان کرکے دعویٰ کیا کہ یہ کارروائی عدالت کے حکم کے مطابق کی جا رہی ہے اور مسجد کو بالکل بھی نقصان نہیں پہنچایاجائے گا۔غور طلب ہےکہ منگل کو منتظمہ کمیٹی نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ۲۲؍اپریل کی تاریخ مقرر کی لیکن عدالت نےانہدام پر روک نہیں لگائی جس کا فائدہ ایم سی ڈی نے اٹھایا۔ رات ۱۱؍ بجے سے بلڈورز پہنچنے شروع ہوگئے تھے۔