Inquilab Logo

بلقیس بانو کیس: تمام ۱۱؍مجرموں نے اتوار کی دیر رات گودھرا جیل میں خودسپردگی کی

Updated: January 22, 2024, 11:35 AM IST | Inquilab News Network | Godhra

بلقیس بانو کیس کے تمام ۱۱؍مجرموں نے سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مہلت کے مدنظر گجرات کے پنچ محل ضلع کی گودھرا جیل میں اتوار کی دیر رات خودسپردگی کردی۔

Bilkis Bano has been continuously fighting for justice since 2002. Photo: INN
بلقیس بانو ۲۰۰۲ء سے مسلسل انصاف کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ تصویر : آئی این این

بلقیس بانو کیس کے تمام ۱۱؍مجرموں نے سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مہلت کے مدنظر گجرات کے پنچ محل ضلع کی گودھرا جیل میں اتوار کی دیر رات خودسپردگی کردی۔ واضح رہے کہ ۱۱؍ میں سے ۱۰؍ مجرموں نے عدالت میں پٹیشن داخل کرکے خرابیٔ صحت، آپریشن، بیٹے کی شادی اور پکی ہوئی فصلوں کی کٹائی کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں خودسپردگی کے وقت میں راحت دی جائے اور ان کی تاریخوں میں توسیع کردی جائے۔ اس عرضی کو خارج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جسٹس  بی وی ناگرتنا اور جسٹس اُجول بھوئیاں کی بنچ نے کہا کہ قصورواروں نے جو وجوہات بتائی ہیں، ان میں کوئی دَم نہیں ہے اور نہ کوئی میرٹ ہے۔ اس فیصلے کے بعد سبھی رِہا  کئےگئے قصورواروں کو ۲۱؍ جنوری تک خودسپردگی کرنی ہوگی۔ ان درخواستوں میں بیان کی گئی وجوہات پر جسٹس ناگرتنا خاصی برہم بھی ہوئیں اور کہا کہ یہ ایسی وجوہات ہیں جو ناقابل قبول ہیں اور ان میں سماعت کیلئے کوئی میرٹ نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK