Inquilab Logo

بلقیس بانو معاملہ: سپریم کورٹ نے۱۱؍ مجرمین کی خودسپردگی میں مہلت کی درخواست مسترد کی

Updated: January 19, 2024, 2:49 PM IST | New Delhi

آج سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے ۱۱؍مجرمین کی خودسپردگی کیلئے مہلت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے مجرمین کے حوالوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کوئی بھی حوالہ انہیں جیل جانےسے نہیں روک سکتا۔ خیال رہے کہ ۸؍ جنوری کو سپریم کورٹ نے مجرمین کورہا کرنے کے گجرات ہائی کورٹ کے حکم کو مسترد کردیا تھا۔

The ongoing protest in Bangalore in support of Bilquis Bano. Photo: PTI
بنگلور میں بلقیس بانو کی حمایت میں جاری احتجاج۔ تصویر: پی ٹی آئی

سپریم کورٹ نے آج بلقیس بانو کیس کیس کے ۱۱؍ مجرمین کی خودسپردگی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جسٹس بی وی نگارتھنا اور اجل بھویان کی بینچ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ مجرمین نے سرینڈر کرنے کیلئے وقت کی مانگ کرنے کے جو حوالے دیئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ ہم نے سینئر وکلاء اور مجرمین کے وکلاء کی بھی رائے سنی ہیں۔ مخالف ٹیم کے وکیل کا بیان بھی سنا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ مجرمین نے سرینڈر کرنے کیلئے وقت کی مانگ کا جو حوالہ دیا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ ایسے کوئی بھی حوالے انہیں ہمارے حکم کی تعمیل کرنے اور جیل جانے سے نہیں روک سکتے۔ اس لئے ان کی درخواست کو رد کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ۸؍ جنوری کو بلقیس بانو کے ۱۱؍مجرمین کو معاف کرنے کے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کو رد کر دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ بغیر سوچےسمجھے لیا گیا ہے۔ عدالت نےاسی دن حکم جاری کیا تھا کہ ۱۱؍ مجرمین ۲۱؍ جنوری سے قبل خود کو سرینڈر کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ۱۵؍ اگست کوگجرات ہائی کورٹ نے ۱۱؍ مجرمین کو رہا کر دیا تھا۔ بعد ازیں گزشتہ سال ستمبر میں بلقیس بانو نے گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ 
یاد رہے کہ ۲۰۰۲ء میں گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانوکی اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی جبکہ ان کے اہل خانہ کے ۷؍ ممبران کو بے دردی سے قتل کیاگیاتھا۔ مجرمین نے ان کی ۳؍سالہ بیٹی کو بھی بے رحمی سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK