• Tue, 24 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹھنڈ سے بچنے کیلئے آگ جلانے پر ۲؍ ہزار روپے جرمانہ

Updated: November 24, 2026, 11:36 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

بی ایم سی کھلی جگہ پر آگ جلانے پر بھی کارروائی کرے گی۔ کوڑاکرکٹ جلانے پراب ۵؍ ہزار روپے جرمانہ۔

Warming oneself by a wood fire to escape the cold could now prove costly. Photo: INN
ٹھنڈ سے بچنے کیلئے لکڑی جلاکر آگ تاپنااب مہنگا پڑسکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

شہر و مضافات میں سردی بڑھنے پر لوگ لکڑی وغیرہ جلا کر ٹھنڈ سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے بی ایم سی نے اعلان کیا ہے کہ سردی سے بچنے اور آگ تاپنے کیلئے بھی اگر کھلی جگہ پر آگ جلائی جائے گی تو متعلقہ افراد پر اب ۲؍ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ شہری انتظامیہ نے کوڑاکرکٹ جلانے پر عائد کئے جانے والے جرمانہ کی رقم بھی بڑھا کر ۵؍ ہزار روپے کردی ہے۔

فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے بی ایم سی نے گزشتہ برس ہی ۲۸؍ نکات پر مشتمل اصول تیار کئے تھے جن میں کھلی جگہ پر کچرا یا لکڑی وغیرہ جلانے اور تعمیراتی پروجیکٹ پر دھول مٹی پھیلنے سے روکنے کے اقدامات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’اردو ہندوستان کی زبان ہے، اسے مذہب سے جوڑنا مناسب نہیں‘

ابتداء میں ٹھنڈ سے بچنے کیلئے آگ جلانے پر ۱۰۰؍ روپے جرمانہ  طے کیا گیا تھا جسے بڑھا کر بعد میں ۵۰۰؍ روپے کردیا گیا تھا اور اب اسے ۲؍ ہزار روپے کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کھلی جگہوں پر آگ اورکوڑاکرکٹ وغیرہ جلانے والوں کی نگرانی کیلئے بی ایم سی نے ۴؍ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی کی فضائی آلودگی میں لگاتار اور تشویشناک حد تک اضافہ کی وجہ سے بامبے ہائی کورٹ نے بھی کئی مرتبہ بی ایم سی کو سخت   سست کہا ہے۔ اس فیصلے پر شیوسینا (یوبی ٹی) کی کارپوریٹر  اور سابق میئر کشوری پیڈنیکر نےحکومت اور بی ایم سی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بڑی کمپنیاں فضائی آلودگی پھیلانے میں بڑا کردار ادا کرتی ہیں، ان کے خلاف اتنی سختی نہیں برتی جاتی جتنی عام اور غریب شہریوں پر کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب لوگ ٹھنڈ سے بچنے کیلئے اگر چھوٹی موٹی آگ جلاتے ہیں تو ان پر اتنا زیادہ جرمانہ عائد کرنا مناسب نہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK