Inquilab Logo

’’میچ فکسنگ‘‘ بیان پر بی جے پی کی راہل گاندھی کے خلاف کارروائی کی مانگ

Updated: April 02, 2024, 4:00 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

اتوار کو انڈیا اتحاد کی ریلی کے دوران راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’’مودی اور ان کے ارب پتی دوست امپائر اور کھلاڑیوں کو لے کر آئے اور مخالف ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کو جیل میں ڈال دیا۔‘‘ بی جے پی لیڈر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ الیکشن کمیشن راہل گاندھی کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

Rahul Gandhi. Photo: INN
راہل گاندھی ۔ تصویر : آئی این این

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو الیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے خلاف آئندہ لوک سبھا انتخابات کے دوران زعفرانی پارٹی کی حکومت پر ’’میچ فکسنگ‘‘ کے الزامات لگانے پر کارروائی کرے۔ یاد رہے کہ راہل گاندھی نے یہ بیان اتوار کو اپوزیشن اتحاد انڈیا کی ریلی کے دوران دیا تھا۔ پیر کو مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور پارٹی کے سینئر لیڈر ارون سنگھ اور اوم پاٹھک پر مشتمل بی جے پی کے ایک وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔وفد نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرے جو ’’بدنامی، بہتان، دھمکیاں اور خوف پھیلانے‘‘ میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کانگریس کو انکم ٹیکس کیس میں راحت، کارروائی مؤخر

یاد رہے کہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ ’’مودی اور ان کے ارب پتی دوست امپائر اور کھلاڑیوں کو لے کر آئے اور مخالف ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کو جیل میں ڈال دیا۔‘‘وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور ہیمنت سورین کی جیل کا حوالہ دے رہے تھے۔
پوری نے ایکس پر لکھا کہ ’’ہم نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ وہ گمراہ کن مہم، بیانات اور پروپیگنڈے کے ڈیزائن اور نمونوں کے بارے میں ایک جامع نظریہ پیش کرے، اور اس میں شامل لیڈروں کو ہدایت دیں کہ وہ قوم، ای سی آئی اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے غیر مشروط عوامی معافی مانگیں۔ ان کے خلاف جھوٹے الزامات اور تحریف کرنے اور اس بدنامی، بہتان، دھمکیوں اور خوف پھیلانے میں ملوث اپوزیشن لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت کرے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK