Inquilab Logo

’’بی جے پی کو ۴۰۰؍ تو بہت دور ۱۵۰؍ سیٹیں بھی نہیں مل رہی ہیں‘‘

Updated: May 07, 2024, 9:15 AM IST | Agency | Ratlam

راہل گاندھی کا مدھیہ پردیش میں خطاب،کہا: یہ الیکشن آئین بدلنے والوں اور آئین بچانے والوںکے درمیان ہے۔

Rahul Gandhi addressing a rally in Madhya Pradesh. Photo: PTI
مدھیہ پردیش میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو دعویٰ کیا کہ بی جے پی کی قیادت والی اتحاد ’این ڈی اے‘ آئین کو بدلنے کیلئے ۴۰۰؍ پارکا نعرہ دیاتھا لیکن لوک سبھا انتخابات میں اسے۱۵۰؍ سیٹیں بھی نہیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ہونے والا الیکشن ہر لحاظ سے بہت اہم ہے۔ اس مرتبہ جہاں ایک طاقت آئین کو بدلنے کیلئے ۴۰۰؍پارکا نعرہ دے رہی ہے، وہیں دوسری طاقت آئین کو بچانے کیلئے آپ کے ساتھ لڑرہی ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: گڑگاؤں میں راج ببر کی امیدواری سے کارکنان کے حوصلے بلند، کانگریس کا پرچم لہرانے کی اُمید

مدھیہ پردیش میں رتلام،جھابوا لوک سبھا  میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ریزرویشن پر۵۰؍ فیصد کی حد کو عوام کے مفاد میں ہٹا دیا جائے۔
 کانگریس کے سابق صدر نے ایک بار پھر ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نےکہا کہ اس سے لوگوں کی حالت کے بارے میں سب کچھ ظاہر ہو جائے گا اور ملک میں سیاست کا رخ بدل جائے گا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ’’یہ (آئین)  ہی ہے جس کہ وجہ سے قبائلیوں، دلتوں اور او بی سی کو فوائد مل رہے ہیں۔یہ آئین  ہی کی بدولت قبائلیوں کو پانی، زمین اور جنگلات پر اپنے حقوق حاصل ہیں۔‘‘راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے ان کے حقوق چھیننا چاہتے ہیں ، دوسری طرف ہم اسے روکنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK