مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن سے منسلک تمام ہائر سیکنڈری اسکولوں اور جونیئر کالجوں میں فروری۔ مارچ ۲۰۲۶ءمیں منعقد ہونے والے ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (ایچ ایس سی) کے امتحان کے ایڈمٹ کارڈ (ہال ٹکٹ) ۱۲؍جنوری سے آن لائن دستیاب کرائے جائیں گے۔
ویب سائٹ کا عکس۔ تصویر: آئی این این
مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن سے منسلک تمام ہائر سیکنڈری اسکولوں اور جونیئر کالجوں میں فروری۔ مارچ ۲۰۲۶ءمیں منعقد ہونے والے ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ (ایچ ایس سی) کے امتحان کے ایڈمٹ کارڈ (ہال ٹکٹ) ۱۲؍جنوری سے آن لائن دستیاب کرائے جائیں گے۔ اسٹیٹ بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ
www.mahahsscboard.in اورhttp://www.mahahsscboard.in
پر تمام ڈویژنل بورڈز کے طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ کی کاپی لینے اور طلبہ کو دینے کی ذمہ داری متعلقہ ہائر سیکنڈری اسکولوں اور جونیئر کالجوں پر ہوگی۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اس کیلئے طلبہ سے کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔ ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کیلئے پرنٹ شدہ ایڈمٹ کارڈ پر مہر لگانا اور دستخط کرنا لازمی ہے۔ اگر ایڈمٹ کارڈ میں نام، والدہ کے نام، تاریخ پیدائش یا دیگر تفصیلات میں کوئی غلطی ہے تو طلبہ کو مقررہ فیس ادا کرکے اصلاح کی درخواست آن لائن جمع کرانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی:بوتھ پرسہولتوں کادعویٰ،۸۲۰؍کنٹرول اور ۱۶۴۰؍بیلٹ یونٹس،سیلنگ کی جانچ مکمل
علاقائی بورڈ کی منظوری کے بعد، نظر ثانی شدہ ایڈمٹ کارڈ آن لائن دستیاب کرائے جائیں گے۔ ریاستی بورڈ نے مضمون یا میڈیم کی تبدیلی کیلئے متعلقہ علاقائی بورڈ سے براہ راست رابطہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر ایڈمٹ کارڈ پر تصویر غیر واضح یا ناقص ہے تو طالب علم کی تصویر چسپاں ہونی چاہئے اور ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل کو اس پر مہر لگا کر دستخط کرنا چاہئے۔ اگر ایڈمٹ کارڈ گم ہو جائے تو متعلقہ اسکول یا جونیئر کالج اسے دوبارہ پرنٹ کریں، اس پر سرخ روشنائی سے سیکنڈ کاپی کا نشان لگائیں اور طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری کریں۔ اس سلسلے میں تکنیکی مشکلات کی صورت میں متعلقہ اسکول یا جونیئر کالج اپنے ڈویژنل بورڈ سے رابطہ کریں۔