Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی جے پی لیڈران لگاتار جھوٹ بول رہے ہیں : شیوپال یادو

Updated: July 13, 2026, 11:33 AM IST | Agency | Lucknow

سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی جنرل سیکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے بی جے پی پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے عوامی نمائندے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور ایسے جھوٹے لیڈروں کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے برطرف کیا جانا چاہئے۔

Samajwadi Party National General Secretary Shivpal Singh Yadav.Photo:INN
سماجوادی پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری شیوپال سنگھ یادو-تصویر:آئی این این
سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے قومی جنرل سیکریٹری شیوپال سنگھ یادو نے بی جے پی پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے عوامی نمائندے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور ایسے جھوٹے لیڈروں کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے برطرف کیا جانا چاہئے۔اپنے انتخابی حلقے جسونت نگر میں اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر نے کہا ’’ بی جے پی کے لیڈر اور عہدیداران دن رات جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ بی جے پی میں جھوٹ بولنے والے لیڈروں کا دبدبہ قائم ہو چکا ہے اور وہاں جو لیڈر جتنا بڑا جھوٹ بولتا ہے، اسے اتنی ہی زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔‘‘
 
 
اناو سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے ساتھ اپنے تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے شیوپال سنگھ یادو نے کہا کہ ساکشی مہاراج کے ساتھ ان کے مراسم اب بھی اچھے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جب ساکشی مہاراج مشکل وقت سے گزر رہے تھے، تب انہوں نے اور نیتا جی (ملائم سنگھ یادو) نے ان کی بھرپور مدد کی تھی۔
اکھلیش یادو اور ٹنو یادو کے درمیان مبینہ آڈیو کال کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایس پی رہنما نے کہا کہ متعلقہ بی جے پی ایم پی کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے تمام لوگ جھوٹ بولتے ہیں اور آئین کی جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں۔ہماری مانگ ہے کہ ایسے جھوٹے لوگوں کو فوراً برطرف کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
 
 
یوگی حکومت کے وزیر اوم پرکاش راج بھر پر طنز کرتے ہوئے شیوپال سنگھ نے کہا کہ راج بھر کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ ماضی میں انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے خلاف کیسی کیسی زبان استعمال کی تھی۔ انہوں نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ راج بھر کسی نفسیاتی بیماری کا شکار ہیں اور کوئی ماہر ڈاکٹر ہی ان کا علاج کر سکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK