عدالت نے کہا کہ ’’آپ غیر ملکی شہری ہیں، آپ کو ملک پر تنقید کا حق نہیں۔‘‘
EPAPER
Updated: November 03, 2026, 10:52 AM IST | Agency | Mumbai
عدالت نے کہا کہ ’’آپ غیر ملکی شہری ہیں، آپ کو ملک پر تنقید کا حق نہیں۔‘‘
ایس آئی آر کے خلاف احتجاج میں شرکت پر اداکار عمران خان کو پیر کو بامبے ہائی کورٹ میں غیر مشروط معافی مانگنی پڑی اور یہ تحریری یقین دہانی کرانی پڑی کہ آئندہ وہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل بامبے ہائی کورٹ نے عمران خان پر سخت برہمی کااظہار کیا۔انہیں یاد دلایا کہ وہ امریکی شہری ہیں اور ان کے پاس اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ ہے، اس لیے وہ ہندوستانی شہری کی طرح برتاؤ نہیں کر سکتے۔ عدالت نےکہاکہ اگر کوئی ہندوستانی شہری امریکہ میں احتجاج کرتا تو وہاں کا ردعمل کیا ہوتا۔
یہ بھی پڑھئے: اعظم خان: ایک کے بعد دوسری مشکل برقرار
کورٹ نے عمران خان سے احتجاج میں حصہ لینے کے حق کے بارے میں بھی سوال کیا۔کورٹ نے عمران خان کو یاد دہانی کرائی کہ غیر ملکی شہری ہونے کی بنا پر انہیں ملک پر تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ کورٹ نے کہاکہ ’’آپ او سی آئی کارڈ ہولڈر ہیں۔ آپ ہندوستانی شہری کی طرح برتاؤ نہیں کر سکتے۔ ایس آئی آر کے معاملہ پر آپ کو کچھ کہنے کا حق نہیں ہے۔ آپ کو احتجاج میں شرکت کا کوئی حق نہیں تھا۔ آپ کو حلفیہ یقین دہانی کرانی ہوگی۔‘‘