سی پی ایم کوبھی دعوت دی، ٹی ایم سی کو ہرانا مقصد، بری طرح دھتکاری گئی۔
EPAPER
Updated: July 07, 2025, 11:09 AM IST | Agency | Kolkata
سی پی ایم کوبھی دعوت دی، ٹی ایم سی کو ہرانا مقصد، بری طرح دھتکاری گئی۔
مغربی بنگال میں بی جے پی ، ٹی ایم سی کو اقتدار سےبےدخل کرنےکیلئے کس قدر بے چین ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ اس کے ریاستی صدرسمیک بھٹاچاریہ نے کانگریس اورسی پی ایم کو ساتھ آنے اور ممتا بنرجی کی پارٹی کے خلاف ’’عظیم اتحاد‘‘ بنانے کی پیشکش کی ہے۔
بہرحال بائیں محاذاور کانگریس دونوں نے زعفرانی پارٹی کو بری طرح دھتکار دیا ہے۔ سی پی ایم نے دوٹوک کہا ہے کہ سیکولر بنگال میں بی جےپی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نےکہا ہے کہ اتحاد کی ضرورت ہے مگر یہ اتحاد فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف ضروری ہے۔ شیاما پرساد مکھرجی کی جینتی پر کولکاتا کےریڈ روڈ پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سمیک بھٹاچاریہ مغربی بنگال کے ۲۰۲۶ء کیلئے عظیم اتحادکی وکالت کی۔ انہوں نے اسمبلی الیکشن کو ’’اسلامی بنیاد پرستی‘‘اور ’’انتہا پسندی‘‘ کے خلاف لڑائی قرار دیتے ہوئےاجتماعی سیاسی کوشش کی ضرورت پر زور دیا۔