• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رنجی ٹرافی : دہلی کی ٹیم نے ہماچل پردیش پرشکنجہ کس دیا

Updated: October 26, 2025, 10:23 PM IST | New Delhi

ارپت رانا، سنت سانگوان، یش دھول، آیوش ڈوسیجا، سمیت ماتھر اور انوج راوت کی نصف سنچریوں کی بدولت دہلی نے رنجی ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میچ کے دوسرے دن اتوار کو ۴۳۰؍ رن کا بڑا اسکور بنایا۔

Ranji Trophy Match.Photo:PTI
رنجی ٹرافی میچ۔ تصویر:پی ٹی آئی

ارپت رانا، سنت  سانگوان، یش دھول، آیوش ڈوسیجا، سمیت ماتھر اور انوج راوت کی نصف سنچریوں کی بدولت دہلی نے رنجی ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ میچ کے دوسرے دن اتوار کو ۴۳۰؍ رن کا بڑا اسکور کھڑا کرنے کے بعد اسٹمپ پر ہماچل پردیش کے ۱۶۵؍ رن  پر ۳؍وکٹ لے کر میچ پر مضبوط گرفت حاصل کی۔ 
دہلی نے کل کے ۴؍ وکٹ پر۳۰۶؍ رنز پر دوبارہ کھیل شروع کیا۔ دہلی نے۱۲۴؍ رن پر ۶؍ وکٹ گنوا  دیئے۔ دہلی کا پانچواں وکٹ آیوش ڈوسیجا (۷۵؍ رن)کی  شکل میں گرا۔ سمیت ماتھر اس کے بعد ۵۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سدھانت شرما (۱۷)، نودیپ سینی (صفر) انوج راوت (۵۷) اور رو نق وگھیل  چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہماچل پردیش کے لیے ویبھو اروڑہ اور ارپت گلیریا نے  ۴۔۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ دیوش شرما نے دو وکٹ حاصل کئے۔بیٹنگ کرنے آئے ہماچل  پردیش کی سدھانت پروہت اور کپتان انکش بینس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے۸۶؍ رنز جوڑے۔ سمیت ماتھر نے ۲۶؍ویں اوور میں انکش بینس (۴۳؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ انکت کلسی (۲۰؍رن) کو نودیپ سینی نے آؤٹ کیا۔ ہماچل پردیش کا تیسرا وکٹ ۵۱؍ویں اوور میں گرا جب سدھانت پروہت (۷۰؍رن) کو نودیپ سینی نے آؤٹ کیا۔ اسٹمپ پر ہماچل پردیش نے ۳؍ وکٹ پر۱۶۵؍ رنز بنائے۔ پکھراج مان (ناٹ آؤٹ ۱۷؍رن) اور ایکانت سین ( ناٹ آؤٹ ۴؍رن ) کریز پر تھے۔ دہلی کے لیے نودیپ سینی نے دو وکٹ لیے۔ سمیت ماتھر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 
ہریانہ نے تریپورہ کو اور سروسیز نے آسام کو شکست دی
رنجی ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے دن اتوار کو ہریانہ نے تریپورہ کو نو وکٹوں سے ہرا دیا جبکہ   سروسیز نے آسام کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔  پرتھ وتس (چار اور پانچ وکٹ) اور نکھل کشیپ (چار اور تین وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہریانہ نے اتوار کو  تریپورہ کو۱ء۱۹؍ اوور میں۴۷؍ رن پر آؤٹ کرتے ہوئے۱۶؍ رن کے ہدف کو۳ء۴؍ اوور میں ایک وکٹ پر  ۱۸؍  رن  بنا کر حاصل کر لیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:کرکٹ وائیڈ بال کے نئے قانون کا تجربہ،نیلے رنگ کی نئی لکیروں کا آغاز

دوسری جانب ارجن شرما (نو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت سروسیز نے آسام کو ۸؍ وکٹوں سے شکست دی۔ آسام نے اپنی دوسری اننگز پانچ وکٹ پر۵۶؍رن  پر دوبارہ شروع کی۔ صبح کے سیشن میں ارجن شرما اور امیت شکلا کے بولنگ اٹیک نے دوسری اننگز میں آسام کی پوری ٹیم کو ۷۳؍ رنز پر سمیٹ دیا۔ ارجن شرما نے۳ء۹؍ اوور میں۲۰؍رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔ امیت شکلا نے چھ اوورس میں چھ رنز دے کر تین وکٹ لیے۔ پلکیت نارنگ نے دو اور موہت جانگرا نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ سروسیز کو جیت کے لیے۷۱؍ رنز کا ہدف  ملا جو اس نے ۵ء۱۳؍ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر ۷۳؍ رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ آسام کی جانب سے ریان پراگ نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK