• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیتن یاہو کی بد عنوانی مقدمے میں گواہی کے دن کم کرنے کی درخواست مسترد

Updated: October 26, 2025, 10:09 PM IST | Tel Aviv

اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کی بد عنوانی مقدمے میں گواہی کے دن کم کرنے کی درخواست مسترد کر دی، نیتن یاہو نے عدالت سے ہفتے میں چار کے بجائے تین دن گواہی دینے کی درخواست کی تھی۔

Israeli Prime Minister Netanyahu. Photo: INN
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو۔ تصویر: آئی این این

مقامی میڈیا کے مطابق، یروشلم کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی قانونی ٹیم کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں ان کے جاری  بد عنوانی مقدمے میں گواہی کے دنوں کی تعداد کم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔یوم الاحد کو روزنامہ یدیعوت احرونوت نے خبر دی  کہ جج ربقا فریڈمین فیلڈ مین، جو نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت کرنے والے پینل کی سربراہ ہیں، نے ہفتے میں چار کی بجائے تین دن گواہی دینے کی ان کی درخواست مسترد کر دی۔اسرائیلی جج نے کہا،’’ سماعت منصوبہ بندی کے مطابق جاری رہے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جنگی ناکامیوں کے سبب نیتن یاہو امریکی دبائو میں ہیں

واضح رہے کہ اکتوبر میں ، صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کنیسٹ( اسرائیلی پارلیمنٹ) میں اپنی تقریر کے دوران صدر اسرائیل اسحاق ہرزوگ سے یاہو کوبدعنوانی کے الزامات میں معافی دینے کی اپیل کی تھی۔ٹائمز آف اسرائیل نیوز سائٹ کے مطابق، اسرائیل کی وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی اتوار کو ایک مسودہ قانون پر تبادلہ خیال کرے گی جس کا مقصد نیتنیاہو کے مقدمات کو بغیر کسی حد کے ملتوی کرنا ہے۔ اگر اسے منظوری مل جاتی ہے، تو اس بل کو کنیسٹ میں غور کے لیے پیش کیا جائے گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق، اٹارنی جنرل گلی باہرا و میارا کسی بھی ایسے بل کی سخت مخالف ہیں جو ’’سیاسی مصلحتوں کو فوجداری عمل میں قدم جمانے کی اجازت دیتا ہو۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلسطینیوں کو بے سروسامانی کے عالم میں سخت سردی کا سامنا: انروا

جنوری میں، نیتن یاہو نے مقدمات۱۰۰۰؍،۲۰۰۰؍ اور۴۰۰۰؍ سے متعلق الزامات کے حوالے سے تفتیشی سیشن شروع کیے تھے،حالانکہنیتن یاہو نے ان الزامات سے انکارکیا ہے۔دریں اثناء نیتن یاہو، جس کا مقدمہ۲۴ء مئی۲۰۲۰ء کو شروع ہوا، اسرائیل کی تاریخ میں ملزم بننے والے پہلے موجودہ سربراہ ہیں۔ان پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات بھی عائد ہیں، اور بین الاقوامی کریمینل کورٹ (ICC) نے نومبر۲۰۲۴ء میں غزہ میں ہونے والے مظالم کے باعث ان کے اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلانٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے، جہاں اکتوبر 2023 سے اب تک۶۸۰۰۰؍ سے زائد افراد، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK