• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مدھیہ پردیش: ڈیجیٹل غلطی نے ایک وکیل کو چند منٹوں کیلئے ارب پتی بنادیا

Updated: October 26, 2025, 10:10 PM IST | Bhopal

مدھیہ پردیش میں ڈیجیٹل غلطی نے ایک وکیل کو چند منٹوں کیلئے ارب پتی بنادیا، ملئے مدھیہ پردیش کے اس وکیل سے جو چند لمحوں کیلئے حادثاتی طور پردو ہزار ۸؍ سو ۱۷؍ کروڑ کے مالک بن گئے۔

Vinod Dongal. Photo: X
وِنود ڈونگل۔ تصویر: ایکس

 مدھیہ پردیش کا ایک واقعہ انٹرنیٹ پروائرل ہے ، جس میں ڈیجیٹل غلطی نے ایک وکیل کو چند منٹوں کیلئے ارب پتی بنادیا۔  دھمنود کے ایک نوٹری وکیل اور پرائیویٹ اسکول مالک وِنود ڈونگل چند لمحات کے لیے دنیا کے خوش قسمت ترین شخص بن گئے ۔ڈونگل اپنا ڈیمیٹ اکاؤنٹ چیک کر رہے تھے جیسا کہ وہ عام طور پر کرتے ہیں۔ لیکن وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ  ان کے اکاؤنٹ میں ہرسیل ایگرو لمیٹڈ کے ۱۳۱۲؍ شیئرز دکھائی دے رہے تھے، اور ہر شیئر کی قیمت ۲؍ کروڑ ۱۴؍ لاکھ روپے سے زیادہ تھی۔ جب انہوں نے حساب لگایا تو کل رقم حیرت انگیز طور پر  یہ رقم ۲۸۱۷۴۱۲۹۴۰۸؍ روپے بن رہی تھی!ڈونگل نے این ڈی ٹی وی کو بتایاکہ ’’چند منٹوں کے لیے، میں نے سمجھا کہ میری زندگی راتوں رات بدل گئی ہے۔ ایسا لگا جیسے دنیا کی ہر لاٹری جیت گیا ہوں۔‘‘لیکن چند ہی منٹوں میں، قیمتیں خود بخود درست ہو گئیں، اور ان کا اکاؤنٹ معمول پر واپس آ گیا۔ بس پلک جھپکتے میں ڈونگل کی ارب پتی کی حیثیت ختم ہو گئی۔پھر بھی، وہ ہنستے ہوئے بولے، ’’یہ ٹیکنالوجی کا زندگی میں ایک بار ہونے والا اتفاق تھا۔ کوئی افسوس نہیں ہے، میں نے صرف ڈیجیٹل غلطی کے ان چند لمحات کا لطف اٹھایا۔چاہے تھوڑے وقت کے لیے ہی سہی۔

یہ بھی پڑھئے: اندور: آسٹریلوی خاتون کرکٹ کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا سلوک

تاہم اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غلطی عارضی سسٹم کی خرابیوں یا اسٹاک مارکیٹ کے ڈیٹا بیس میں ڈیٹا کی عدم ہم آہنگی کی وجہ سے کبھی کبھار ہو جاتاہے۔ کبھی کبھار ٹریڈنگ سسٹمز میں تاخیر سے اپ ڈیٹس ،شیئرکی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سبب بنتی ہیں، جو کسی شخص کو چند لمحات کے لیے ’’ڈیجیٹل ارب پتی‘‘ بنا دیتی ہیں۔ ڈونگل کے معاملے میں، ہرسیل ایگرو لمیٹڈ کے شیئرز غلطی سے کروڑوں روپے فی شیئر کے حساب سے دکھائے گئے۔اگرچہ ڈونگل اربوں روپے اپنے پاس نہیں رکھ سکے، لیکن ان کی کہانی دھمنود اور آن لائن دونوں جگہ وائرل ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK