Inquilab Logo

بی جے پی اکثریت کے ساتھ راجستھان میں حکومت بنائے گی: سی پی جوشی

Updated: December 02, 2023, 3:39 PM IST | Jaipur

راجستھان میں بی جے پی کے صدر سی پی جوشی نے امید ظاہر کی کہ بی جے پی راجستھان میں مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت قائم کرے گی اورکہا کہ وہ وزیر اعلیٰ بننے کی دوڑ میں نہیں ہیں لیکن اس عہدے پر فائز ہونے والے کو ہار پہنانے والے وہ پہلے شخص ہوں گے۔

CP Joshi. Photo: INN
سی پی جوشی۔ تصویر: آئی این این

راجستھان میں بی جے پی صدر سی پی جوشی نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ بننے کی دوڑ میں نہیں ہیں لیکن اگر ان کی پارٹی حکومت بناتی ہے تو وہ اس عہدے پرفائز ہونےوالے کو ہار پہنانے والے پہلے شخص ہوں گے۔ انہوں نے رپوٹرس سے خطاب کرتے ہوئے خود اعتمادی ظاہر کی کہ ان کی پارٹی راجستھان میں اسمبلی انتخابات جیت جائے گی۔ جوشی نے اس حوالے سے کہا کہ ۳؍ دسمبرکو راجستھان میں بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ الیکشن جیتے گی۔ مجھے امید ہے کہ بی جے پی ۱۳۵؍ سے زائد سیٹیں جیتے گی جبکہ کانگریس ۵۰؍ سیٹوں سے بھی پیچھے رہے گی۔ خیال رہے کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد تین اگزٹ پول ظاہر کرتے ہیں کہ بی جے پی کی جیت واضح ہے جبکہ ۲؍ اگزٹ پول راجستھان میں کانگریس کی حکومت بننے کے امکانات ظاہر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ راجستھان میں ۲۵؍ نومبر کو اسمبلی انتخابات ہوئے تھے جبکہ ووٹوں کی گنتی ۳؍ دسمبر کو کی جائے گی۔ تاہم ، کانگریس کے اقتدار والی راجستھان حکومت نے بی جے پی سے یہ چیلنج جیتنے کیلئے اسمبلی انتخابات سے قبل مشہور اسکیموں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ راجستھان کے علاوہ ملک کی دیگر ۴؍ریاستوں میں بھی اسی دوران الیکشن ہوئے تھے اور وہاں بھی ووٹوں کی گنتی ۳؍ دسمبر کو ہی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK