Updated: November 06, 2023, 2:49 PM IST
| New Delhi
بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی اروند کیجریوال کی ’’آلودہ سیاست‘‘ کے سبب ’’ گیس چیمبر‘‘ بن گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر شہزاد پونہ والا نے عام آدمی پارٹی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں کل پرالی جلانے کے تقریباً ۳؍ ہزار واقعات درج کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں اپنے اقتدار سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ کہتے تھے کہ پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات سے دہلی کی فضا آلودہ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب پنجاب میں ان کی حکومت قائم ہوگی تو پرالی جلانے کے واقعات ختم ہو جائیں گے جو اَب بڑھ گئے ہیں۔
بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ نئی دہلی اروند کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کی ’’آلودہ سیاست‘‘ کے سبب ’’ گیس چیمبر ‘‘بن گیا ہے۔ بی جے پی نے عام آدمی پارٹی پر دہلی کی ’’سخت گیر ‘‘ہوا کیلئے بی جے پی کے اقتدار اوالے ہریانہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ’’آلوددہ سیاست‘‘کے سبب ’’گیس چیمبر‘‘ بن گیا ہے۔ خیال رہے کہ آج عام آدمی پارٹی نےآج دعویٰ کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی کے اقتدار والی ریاست پنجاب میں پرالی جلانے والے واقعات میں ۵۰؍ تا ۶۷؍ فیصد کی کمی آئی ہے۔پارٹی نےاپنی ایکس پوسٹ پر دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب دہلی سے ۵۰۰؍ کلومیٹر کی دوری پر ہےجبکہ ہریانہ دہلی سے صرف ۱۰۰؍کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ اس چیز کا تجزیہ کرنا چاہئے کہ اب تک کھٹر حکومت نے کیا کیا ہے؟پارٹی نے اپنےپوسٹ میں مزید لکھا تھاکہ آلودہ بی ایس ۳؍ بسیں ہریانہ سے دہلی آتی ہیں ۔ یہ لوگ ۱۰۰؍ ای وی بسوں کی خرید کا سوچتے ہیں لیکن خریدتےنہیں ہیں۔ہریانہ میں بڑے پیمانے پر الیکٹرسٹی کٹ ہورہے ہیںجس سے دہلی میں ڈیزل جنریٹر کی آلودگی بڑھ رہی ہے اورانہوں نے سٹبل ڈمپنگ گراؤنڈ بھی تیار نہیں کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر شہزادپونہ والا نے عام آدمی پارٹی کے الزامات کاجواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں کل پرالی جلانے کے تقریباً ۳؍ ہزارواقعات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر تنقید کرتے ہوے کہاکہ نئی دہلی عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال کی ’’آلودہ سیاست ‘‘کے سبب گیس چیمبر بن گئی ہے۔پنجاب میں اپنے اقتدار سے قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ کہتے تھے کہ پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات سے دہلی کی فضا آلودہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب پنجاب میں ان کی حکومت قائم ہوگی تو پرالی جلانے کے واقعات ختم ہو جائیں گے۔ کل پنجاب میں ۳؍ ہزار سے زائد پرالی جلانے کے واقعات درج کئے گئے ہیں۔
بی جے پی کے لیڈر ہرش کھرانا نے بھی دہلی کی ہوا کیلئے پنجاب کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔