یہ جشن کیپٹن برجیش چوٹا کے جیت کے اعزاز میں منایا گیا، جنہوں نے جنوبی کنڑ حلقے سے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس کے متعلق پولیس سے سوال کررہے ہیں۔
EPAPER
Updated: June 10, 2024, 6:03 PM IST | Bantwal
یہ جشن کیپٹن برجیش چوٹا کے جیت کے اعزاز میں منایا گیا، جنہوں نے جنوبی کنڑ حلقے سے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس کے متعلق پولیس سے سوال کررہے ہیں۔
بی جے پی کارکنوں کو اپنے امیدوار کی جیت کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس سے کروپاڑی گاؤں میں تنازع پھیل گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کارکنان کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع میں کروپاڑی مسجد کے سامنے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے ’’جے شری رام‘‘ اور’’جئے مودی‘‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ : اسرائیل کا خونریزآپریشن، ۲۱۰؍ افراد جاں بحق، ۴۰۰؍ سے زائد زخمی
یہ جشن کیپٹن برجیش چوٹا کے جیت کے اعزاز میں منایا گیا، جنہوں نے جنوبی کنڑ حلقے سے لوک سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو نے مقامی کمیونٹی کو پریشان کر دیا جس کی وجہ سے تنازع پیدا ہوگیا۔ آن لائن بہت سے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ پولیس نے اس معاملے میں اپنے طور پر کارروائی کیوں نہیں کی، جبکہ انہوں نے منگلورو کے کنکناڈی میں ایک مسجد کے قریب سڑک پر نماز ادا کرنے والے واقعے کیلئے ایسا کیا۔ ہندوستانی فوج کے سابق کپتان برجیش چوٹا نےعام انتخابات میں کانگریس کے امیدوار پدمراج آر پوجاری کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ چوٹا نے۷؍ لاکھ ۶۴؍ ہزار۱۳۲؍ ووٹ حاصل کئے، جو کل ڈالے گئے ووٹوں کا۵۳ء۹۷؍ فیصد بنتا ہے۔ دوسری طرف، پدمراج آر پوجاری نے ۶؍ لاکھ ۱۴؍ ہزار ۹۲۴؍ ووٹ حاصل کئے، جو ووٹوں کا۴۳ء۴۳؍ فیصد بنتے ہیں۔