Inquilab Logo

بی کے سی میں سائیکل ٹریک اور کلانگر فلائی اوورشروع

Updated: February 22, 2021, 10:16 AM IST | Iqbal Ansari | Bandra

وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کے ہاتھوں اسمارٹ وہیکل پارکنگ کابھی افتتاح ۔ سیوڑی - ورلی ایلیویٹڈ کوریڈور کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا

BKC Flyover - Pic : PTI
افتتاح کے بعد کلانگر فلائی اوور سے گاڑیاں گزررہی ہیں۔ (تصویر: پی ٹی آئی

 اتوار کی شام کو عوام سے خطاب کرنے سے قبل وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے‌نے باندرہ کرلا کمپلیکس (بی کے سی )میں سائیکل ٹریک، اسمارٹ وہیکل  پارکنگ اور کلانگر جنکشن پر تعمیر کئےگئے فلائی اوور کے ایک حصے کا افتتاح کیا  ۔ اسی دوران سیوڑی- ورلی ایلیویٹڈ کوریڈور( ایس ڈبلیو ای سی ) کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس تقریب میں پی ڈبلیوڈی کے وزیر ایکناتھ شندے، ممبئی مضافات کے نگراں وزیر آدتیہ ٹھاکرے ، اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک ، میئر کشوری پیڈنیکر،مقامی رکن اسمبلی ذیشان صدیقی ،ایم ایم آر ڈی ا ے کے کمشنر آراے راجیو اور دیگر مہمان موجودتھے۔
 وزیر اعلیٰ آفس ذرائع کےمطابق ممبئی میٹرو پولیٹن ریجن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایم ایم آر ڈی اے) کے ذریعے تعمیر کئے جانے والے ۶؍لین والے ممبئی ٹرانس ہاربر لنک(ایم ٹی ایچ ایل)  پروجیکٹ   ۲۲؍ میٹرطویل  ہوگا ۔ اس پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر سیوڑی- ورلی کو جوڑنے والا یہ روڈ تعمیر کیاجارہاہے جس کی لمبائی ۴ء۵؍ کلو میٹر ہو گئی جو ایم ٹی ایچ ایل سے آنے والی ۴؍ لین سے جوڑی جائے گی۔
 اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’ جب ہم نے کلا نگر میں فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ بنایا تھا تو لوگوں نے سوال کیا تھاکہ اس علاقے کو فلائی اوورکی کیا ضرورت ہے لیکن اب یہ علاقہ قلابہ کی طرح اہم ہو گیاہے۔‘‘  انہوں نے مزید کہاکہ ’’ مجھے سائیکل ٹریک کا افتتاح کرنے میں فخر محسوس ہو رہا ہے۔ جب بھی آپ سائیکل کے بارے میں سوچتے ہو تو آپ کے ذہن  میں فوراً ممبئی کے ڈبے والوں کا خاکہ سامنے آجاتا ہے جو سخت محنت کرتے ہیں ۔‘‘
 اس موقع پر موجود آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ’’حکومت ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے متعدد پروجیکٹوں پر کام کر رہی ہے جن میں جوگیشوری -وکھرولی لنک روڈ ، سانتاکروز- چمبور لنک روڈ اور  ایل بی ایس مارگ شامل ہیں۔اسی کے ساتھ فٹ پاتھوں کو بہتر اور خوبصورت بنانے کا کام بھی کیاجارہا ہے۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ بی کے سی کی طرح ہی ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے کنارے بھی سائیکل ٹریک تعمیر کیاجائے گا۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK