۱۱؍اگست کو آئی پی او جاری ہوگا، کمپنی نے اپنے آئی پی او کی قیمت۴۹۲؍ سے۵۱۷؍ فی ایکویٹی شیئر مقرر کیاگیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 07, 2025, 12:11 PM IST | Agency | Mumbai
۱۱؍اگست کو آئی پی او جاری ہوگا، کمپنی نے اپنے آئی پی او کی قیمت۴۹۲؍ سے۵۱۷؍ فی ایکویٹی شیئر مقرر کیاگیا ہے۔
بلیو اسٹون جویلری، ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی جیولری مارکیٹ میں ایک سرکردہ نام، اپنا آئی پی او لے کر آرہا ہے۔ بلیو اسٹون، جو اپنے پرکشش ڈیزائنز اور اومنی چینل (آن لائن اور آف لائن) موجودگی کے لیے جانا جاتا ہے، اس آئی پی او کے ذریعے اپنے توسیعی منصوبوں کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بلیو اسٹون جیولری نے اپنے آئی پی او کی قیمت۴۹۲؍ سے۵۱۷؍ فی ایکویٹی شیئر مقرر کیاگیا ہے۔اس آئی پی او کے ذریعہ کمپنی ۸۲۰؍ کروڑ روپے تک جمع کرنا چاہتی ہے۔ آئی پی او سرمایہ کاروں کے لیے پیر، اگست۱۱؍ سے کھلے گا اور بدھ۱۳؍اگست کو بند ہوگا۔
آئی پی او۸۲۰؍ کروڑ کے تازہ شمارے پر مشتمل ہے، جس کا مقصد کمپنی کے ورکنگ کیپٹل کی ضروریات اور دیگر عمومی کارپوریٹ مقاصد کو پورا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ۱ء۳۹؍ کروڑ شیئرس کی آفر فار سیل بھی ہے، جس کے تحت موجودہ شیئر ہولڈر اپنا حصہ بیچیں گے۔
بلیو اسٹون جیولری اینڈ لائف اسٹائل لمیٹڈ ایک ہیرے، سونا، پلاٹینم اور جڑے ہوئے زیورات کا برانڈ ہے جس نے پورے ہندوستان میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔۳۱؍ مارچ۲۰۲۵ء تک، کمپنی کے پاس۱۱۷؍ شہروں میں۲۷۵؍ اسٹورس کا مضبوط نیٹ ورک ہے، جس میں۲۰۰؍ کمپنی کی ملکیت اور۷۵؍ فرنچائزی اسٹورس شامل ہیں۔