Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ستارے زمین پر‘‘ کا بجٹ ۱۲۲؍ کروڑ ہے، امید ہے سب کی رقم لوٹا سکوں گا: عامر خان

Updated: August 09, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai

عامر خان نے حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں کہا کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ کا بجٹ ۱۲۲؍ کروڑ روپے ہے اور انہیں امید ہے کہ وہ فلم سے جڑے سبھی افراد کی رقم لوٹا سکیں گے۔ فلم فی الحال یوٹیوب پر پے پر ویو ماڈل کے تحت دستیاب ہے۔

A scene from the film Sitaare Zameen Par. Photo: INN
فلم ستارے زمین پر کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

اداکار اور پروڈیوسر عامر خان کے ’’ستارے زمین پر‘‘ کو او ٹی ٹی ریلیز سے قبل یوٹیوب پر ریلیز کے فیصلے نے نہ صرف بالی ووڈ کو چونکا دیا بلکہ اس سے ان کا بینک بیلنس بھی متزلزل ہوا۔ عامر خان نے ایک حالیہ بات چیت میں انکشاف کیا کہ اس فلم میں ان کا ایک شریک پروڈیوسر بھی تھا، جو عامر کے ماڈل سے متفق نہیں تھا اور اس نے کہا کہ عامر خان ان کا حصہ خرید لیں جس سے فلم پر عامر خان کا خرچ ۱۲۲؍ کروڑ روپے ہوگیا۔ پوڈ کاسٹ پر میتھیو بیلونی کے ساتھ حالیہ گفتگو میں عامر خان نے کہا کہ ’’مجھے اس کی قیمت بھی ادا کرنی پڑی کیونکہ اس سے قبل میرے ساتھ ایک پارٹنر تھا، اور وہ میرے اس جلد باز آئیڈیا کے بارے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے تھے، انہیں میرا پیسہ ٹھکرانا پسند نہیں تھا، اس لئے انہوں نے ترجیح دی کہ میں ان کا حصہ خرید لوں، اور اسی لئے اس فلم پر میں نے ۱۲۲؍ سے ۱۳۳؍ کروڑ روپے خرچ کئے۔ مجھے امید ہے کہ میں سبھی کا پیسہ لوٹا سکوں گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’بگ باس ۱۹‘‘ کا تھیم ہے ’’ڈیمو کریزی‘‘، سلمان خان نے جھلکیاں جاری کیں

عامر نے بتایا کہ فلم کا ابتدائی بجٹ ۹۶؍ کروڑ روپے تھا، لیکن فلم کو یوٹیوب پر ’’پےپرویو ماڈل‘‘ پر ڈالنے کا خرچ ان کی جیب سے دیا گیا ۔ تاہم، عامر نے مزید کہا کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ یوٹیوب پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مجھے اس کے ویوز شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ‘‘ عامر نے وضاحت کی کہ ’’ہمارے پاس اس کی مارکیٹنگ کا بجٹ ہے، اور یوٹیوب اس کے پیچھے اپنی طاقت لگا رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ سب سے بڑا قدم جو ہم نے پہلے اٹھایا وہ یہ ہے کہ آج میری فلم نہ صرف ہندوستان بلکہ ہندوستان سے باہر بھی دستیاب ہے۔ یہ نوجوان فلم سازوں کیلئے بھی ایک بہترین موقع ہے کہ وہ پے پر ویو ماڈل پر کام کریں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: ادیتی رائو حیدری کو ملبورن میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ۲۷۶؍ کروڑ روپے کمانے کے بعد، عامر خان کی ’’ستارے زمین پر‘‘ یوٹیوب پر ۱۰۰؍ روپے پر ویو میں دستیاب ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر کو پرائم ویڈیو نے فلم کے او ٹی ٹی حقوق کیلئے ۱۲۰؍ کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی مگر عامر نے کہا کہ وہ پہلے یوٹیوب پر فلم ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔ عامر کی حکمت عملی ہے کہ سنیما گھروں سے او ٹی ٹی کےد رمیان فلم کو ’’پے پر ویو‘‘ کے چند ہفتے ملنے چاہئیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’سنیما گھروں میں ۸؍ ہفتوں کے بعد پے پر ویو پر فلم کو کم از کم ۶؍ ہفتے چلانا چاہئے، اور پھر او ٹی ٹی پر ریلیز کرنا چاہئے۔ ‘‘ عامر نے کہا کہ انہوں نے اب تک فلم کو کسی او ٹی ٹی کو فروخت نہیں کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK