Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی ایم سی نے عدالت کی ہدایت کردہ رقم ور لی اسپورٹس کلب کو ادا کردی

Updated: March 20, 2026, 12:29 PM IST | Mumbai

کورونا کے دوران اسپورٹس کلب کا احاطہ استعمال کیا گیا تھا لیکن اس کے مقررہ کرایے کی پوری رقم ادا نہیں کی گئی تھی جس پر مقدمہ جاری تھا۔

Sports Club of India. Photo: INN
اسپورٹس کلب آف انڈیا۔ تصویر: آئی این این

ممبئی(اسٹاف رپورٹر ): ممبئی کے ورلی میں واقع نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا ( این ایس سی آئی )کا ایک حصہ بی ایم سی نے کووڈ ۱۹؍ وباء کے دوران استعمال کیاتھا ۔ مذکورہ احاطہ استعمال کرنے کیلئے طے کی گئی رقم ادا نہ کرنے پر انتظامیہ نے بی ایم سی کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی تھی ۔ تاہم مذکورہ معاملہ میں ہونے والی شنوائی کے دوران بی ایم سی نے بقایا رقم کورٹ میں جمع کروادی اور عدالت کو اس سے آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: کشیلی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی ،۱۷؍ دکانیں خاکستر، لاکھوں کا نقصان

نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا نے بامبے ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ کےجسٹس ایم ایس کارنک اور جسٹس ایس ایم مودک کے روبر الزام لگایا تھا کہ بی ایم سی نے کووڈ ۱۹؍ وباء کے دوران اس کا احاطہ  احاطہ کا استعمال  کیا تھا لیکن  مقررہ رقم کا  بقایا حصہ ادا نہیں کیا ۔ اسپورٹس کلب نے مذکورہ احاطہ استعمال کرنےپر۴۰؍ کروڑ روپے معاوضہ کامطالبہ کیا تھا ۔ تاہم مذکورہ معاملہ میں ہونے والی کئی سماعتوں کے بعد کورٹ نے ۱۲؍ کروڑ سے زائد رقم ۵؍ فیصد سود کے ساتھ عدالت میں ڈپازٹ کرنے کا حکم دیا تھا ۔وہیں بی ایم سی کی پیروی کرتے ہوئے اتل داملے نے کورٹ کو بتایا کہ عدالت کے حکم کے مطابق ۱۲؍ کروڑ ۶۶؍ لاکھ روپے ۵؍ فیصد سود سمیت جمع کروا دی گئی ہے ۔بی ایم سی کی فراہم کردہ اطلاع پردو رکنی بنچ نے کلب انتظامیہ کو کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے رقم حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK