میٹھی ندی کی صفائی کا معاملہ تنازعات میں گھرا ہونے کے سبب کوئی بھی ٹھیکیدار اس میں دلچسپی ظاہر نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے بی ایم سی اب ناتجربہ کار کمپنی کو بھی صفائی کا ٹھیکہ دینے کو تیار ہوگئی ہے۔
EPAPER
Updated: March 15, 2026, 11:46 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai
میٹھی ندی کی صفائی کا معاملہ تنازعات میں گھرا ہونے کے سبب کوئی بھی ٹھیکیدار اس میں دلچسپی ظاہر نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے بی ایم سی اب ناتجربہ کار کمپنی کو بھی صفائی کا ٹھیکہ دینے کو تیار ہوگئی ہے۔
میٹھی ندی کی صفائی کا معاملہ تنازعات میں گھرا ہونے کے سبب کوئی بھی ٹھیکیدار اس میں دلچسپی ظاہر نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے بی ایم سی اب ناتجربہ کار کمپنی کو بھی صفائی کا ٹھیکہ دینے کو تیار ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ میٹھی ندی کی صفائی میں بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے ٹھیکیدار سمیت چند افراد گرفتار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ برس میٹھی ندی کی صفائی مکمل نہیں ہوسکی تھی۔ اس کے بعد بی ایم سی نے اس سال دوبارہ اس کی صفائی کیلئے ٹینڈر جاری کیا ہے لیکن کسی بھی ٹھیکیدار نے ٹینڈر نہیں بھرا ہے جس کی وجہ سے شہری انتظامیہ نے ٹینڈر کی تاریخ میں ۱۷؍ مارچ تک توسیع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: شہر و مضافات میں ہیٹ اسٹروک کامقابلہ کرنےکیلئے محکمہ صحت سرگرم
البتہ ٹھیکیدار کمپنیوں کی عدم دلچسپی کے سبب ممبئی کی میئر ریتو تاوڑے نے بیان دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر یہ کام ناتجربہ کار کمپنیوں کو بھی دیا جاسکتا ہے۔
اس کام کیلئے یہ شرط ختم کردی جائے گی کہ صرف تجربہ کار کمپنیاں ہی ٹینڈر بھرسکتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بی ایم سی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ اگر ۱۷؍ مارچ تک بھی کوئی کمپنی اس کام کیلئے آگے نہیں آتی ہے تو انتظامیہ اپنا عملہ اور اپنی مشینیں استعمال کرکے مانسون سے قبل میٹھی ندی کی صفائی مکمل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرے۔ میٹھی ندی کی صفائی میں تقریباً ۹۰؍ دن درکار ہوتے ہیں۔ متذکرہ حالات میں بی ایم سی افسران نے ان ٹھیکیداروں سے رابطہ قائم کیا ہے جنہیں وہ جانتے ہیں تاہم کہیں سے بھی انہیں مثبت جواب نہیں ملا ہے۔