Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی ایم سی کی غیر متعدی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے خصوصی مہم

Updated: October 03, 2023, 10:17 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی جانچ کے۲۶؍ مراکز شروع کئے۔ تقریباً ڈھائی لاکھ شہریوں کی جانچ کی گئی۔

During the special campaign, more than 10 lakh people have been surveyed so far. Photo. INN
خصوصی مہم کے دوران اب تک ۱۰؍لاکھ سے زائد افراد کا سروے کیا جا چکا ہے۔ تصویر:آئی این این

عالمی یومِ قلب اور غذائیت مہینے کی مناسبت سے برہن ممبئی مہانگر پالیکا کے میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چہل اور ایڈیشنل میونسپل کمشنر ڈاکٹر سدھاکر شندے کی ہدایت پر چلائی جانے والی خصوصی بیداری مہم کے دوران اگست ۲۰۲۲ء سے میونسپل میڈیکل کالجوں ، مضافاتی اسپتالوں اور خصوصی اسپتالوں میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی جانچ کے ۲۶؍ مراکز شروع کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، جنوری ۲۰۲۳ء سے ، ہیلتھ اور آشا ورکرز کے ذریعے ۳۰؍ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے گھر جا کر ہائی بلڈ پریشر اسکریننگ کا سروے کیا جا رہا ہے۔ اب تک کل ۱۰؍ لاکھ ۴۵؍ ہزار افراد کا معائنہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ڈاکٹر سدھاکر شندے نے کہا  کہ’ ’ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ۲۰۱۸ء کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں امراض قلب سے فوت ہونے والوں کی تعداد کُل اموات کا ۲۷؍ فیصد ہے ۔ بی ایم سی کے پیدائش اور موت کے اندراج کے اعداد و شمار کے مطابق ۲۰۲۲ء میں ممبئی میٹروپولیٹن علاقے میں رجسٹرڈ ہونے والی ۲۵؍ فیصد اموات دل کی بیماری، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی دیگر بیماریوں کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ دل سے متعلق بیماریاں ان اموات کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ بی ایم سی کے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ذریعے عوام کو دل کی بیماریوں اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی اہمیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے ، تاکہ وہ اپنے طرز زندگی میں ضروری مثبت تبدیلیاں لا سکیں ۔ جس سے غیر متعدی بیماریوں مثلاً دل کی بیماری ، فالج ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کے واقعات کو کم کرنے میں مدد ملنے کی اُمید ہے ۔‘‘
ممبئی کے ہر ۱۰؍ میں سے ۹؍ افراد ضرورت سے کم پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں!
بی ایم سی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دکشا شاہ نے کہا کہ’’ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے بی ایم سی نے ۲۰۲۱ء میں ۱۸؍تا ۶۹؍ سال کی عمر کے لوگوں کاڈبلیو ایچ او کی ہدایت کے مطابق سروے کیا تھا۔ اس کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے تقریباً ۳۴؍ فیصد افراد کو ہائی بلڈ پریشر اور تقریباً ۱۹؍فیصد شہریوں کو ذیابیطس کی شکایت تھی۔ ممبئی کے ہر ۱۰؍ میں سے ۹؍ افراد ضرورت سے کم پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں۔ جبکہ  وہ ۵؍ گرام کے مقابلے میں روزانہ ۶ء۸؍ گرام نمک کھاتے ہیں  جو کہ بہت زیادہ ہے۔ دل کی بیماری کے۶؍ یا زیادہ خطرے والے عوامل میں سگریٹ نوشی، تمباکو کا استعمال ، پھلوں اور سبزیوں کا کم استعمال ، ناکافی ورزش ، زیادہ وزن ، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ شوگر شامل ہیں ۔ ممبئی کے ۷۴؍ فیصد لوگ اپنے روز مرہ کے معمولات میں کافی جسمانی سرگرمی نہیں کرتے ہیں ۔ تقریباً ۴۶؍ فیصد ممبئی والوں کا وزن زیادہ ہے اور ۱۲؍ فیصد ممبئی والے موٹاپے کی شکایت میں مبتلا ہیں۔‘‘
اس پس منظر میں بی ایم سی کی جانب سے غیر متعدی بیماریوں کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے خصوصی اقدامات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ’’ اگست ۲۰۲۲ء سے میونسپل میڈیکل کالجوں ، مضافاتی اسپتالوں اور خصوصی اسپتالوں میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی جانچ کے ۲۶؍ مراکز شروع کئے گئے ہیں۔ اسپتالوں کے ان مراکز میں ۳۰؍ سال سے زیادہ عمر کے تقریباً ڈھائی لاکھ شہریوں کی جانچ کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ہیلتھ اور آشا ورکرز کے ذریعے ۳۰؍ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے گھر گھر جا کر ہائی بلڈ پریشر اسکریننگ کا سروے کیا جا رہا ہے ۔ اب تک کل ۱۰؍ لاکھ ۴۵؍ہزار شہریوں کا معائنہ کیا گیا ہے ۔ ان میں سے ۶۸؍ ہزار افراد کو طبی طور پر مشتبہ قرار دیا گیا ہے ۔ ۹؍ ہزار ۶۰۰؍ مریضوں  کے ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص اور علاج کیا گیا ۔غذائی ماہرین کے معرفت ۲۰؍ ہزار مریضوں کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے حوالے سے مشاورت کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیںur۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK