• Sat, 24 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بورڈامتحانات : رہنمائی کیلئے پونے ڈویژن کا ہیلپ لائن نمبرجاری

Updated: January 24, 2026, 12:45 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

پونے ڈویژنل بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنیوالے اضلاع کےطلبہ کی رہنمائی کیلئے ماہر تعلیمی مشیروں کاتقرر کیا گیا۔

Maharashtra SSC and HSC Board President`s Office. Picture: INN
مہاراشٹر ایس ایس سی اینڈ ایچ ایس سی بورڈ کے صد ردفتر کی۔ تصویر: آئی این این
مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن(ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای) نےایس ایس سی اور ایچ ایس سی امتحانات ۲۰۲۶ء کیلئے پونے ڈویژنل بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنیوالے اضلاع کےطلبہ کی رہنمائی کیلئے ماہر تعلیمی مشیروں کاتقرر کیاہے۔طلبہ امتحانی مدت کےدوران ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں پونے ڈویژن نے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ممبئی ڈویژن کےہیلپ نمبر بھی جلد جاری کئے جائیںگے۔
واضح رہےکہ ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای کے ذریعہ ہائر سیکنڈری سرٹیفکیٹ اور سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات فروری-مارچ ۲۰۲۶ءکے دوران منعقد کئےجائیں گے۔ بارہویں کے امتحانات ۱۰؍فروری سے ۱۸؍ مارچ ، جبکہ دسویں کے امتحانات۲۰؍ فروری سے ۱۸؍مارچ ۲۰۲۶ء کےدرمیان منعقد ہوں گے۔
امتحانی مدت کے دوران اگر طلبہ کو پڑھائی اور امتحان سے متعلق کوئی مشکل یا پریشانی ہوتی ہے تو انہیں رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ تناؤ سے پاک ماحول میں امتحان دینے کے قابل ہونے کے مقصد کےتحت ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای نے پونے ڈویژنل بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنے والے پونے، اہلیانگر اور شولاپور اضلاع میں ماہر مشیروں کا تقرر کیا ہے۔ طلبہ اور والدین ان سے صبح ۸؍ سے شام ۸؍بجے کے درمیان درج ذیل موبائل نمبرز پر رابطہ کرسکتےہیں۔یہ اطلاع پونے ڈویژنل بورڈ کی سیکریٹری ڈاکٹر میناکشی رائوت نے دی ہے۔
ماہر مشیر (پونے)
یوگنی پاٹل ۹۹۶۰۶۴۴۴۱۱
اشومتی دیشپانڈے ۷۹۷۲۵۷۳۷۴۲
ماہر مشیر (بارامتی)
شریا دیگھے ۹۳۵۹۹۷۸۳۱۵
ماہر مشیر (اہلیا نگر-احمد نگر)
سنیل مورے ۸۱۶۹۲۰۲۲۱۴
سوجیت بھوسلے ۹۳۷۱۶۶۱۲۵۵
وجئے کلکرنی ۷۲۰۸۴۲۹۳۸۱
ماہر مشیر (شولاپور)
نکیتا گداخ ۷۷۰۹۱۵۶۰۶۸
سجاتا شندے ۸۴۲۱۱۵۰۵۲۸
وردا رانادے ۹۴۰۴۷۸۳۹۹۶
  امتحان کے دوران بورڈ سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن نمبرپر صبح ۸؍ سے شام ۸؍بجے تک  ان نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے:
دسویں جماعت کیلئے: ۹۴۲۳۰۴۲۶۲۷
بارہویں کیلئے: ۷۰۳۸۷۵۲۹۷۲

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK