• Fri, 04 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان میں مشترکہ پرورش کا کوئی تصور نہیں: بامبے ہائی کورٹ

Updated: September 04, 2026, 8:01 PM IST | Mumbai

بامبے ہائی کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ ہندوستان میں مشترکہ پرورش کا کوئی تصور نہیں ہے، مزید کہا کہ یہ عملی طور پر ممکن نہیں ہے، اور والدین کے قانونی حقوق بچے کی فلاح و بہبود کو فوقیت نہیں دے سکتے۔

Bombay High Court. Photo: INN.
بامبے ہائی کورٹ۔ تصویر: آئی این این

بامبے ہائی کورٹ نے مطلقہ والدین کے ۱۴؍ سالہ بیٹے سے متعلق ایک مقدمے میں خاندانی عدالت کے حکم کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ پرورش (جوائنٹ پیرنٹنگ) عملی طور پر ممکن نہیں اور اس سے مزید تنازعات پیدا ہو سکتے ہیں۔ عدالت نے تبصرہ کیا کہ ہندوستانی قوانین ’’مشترکہ پرورش‘‘ کو قانونی حیثیت نہیں دیتے اور والدین کے قانونی حقوق بچے کی فلاح و بہبود کو فوقیت نہیں دے سکتے۔والدہ کی تحویل کی درخواست کو بحال کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے یہ معاملہ دوبارہ فیصلے کے لیے خاندانی عدالت کو واپس بھیج دیا۔ عدالت نے عبوری انتظام کے تحت کہا کہ لڑکے کی تحویل اس کی ماں کے پاس رہے گی، جبکہ والد کو دیوالی، کرسمس اور گرمیوں کی چھٹیوں کے پہلے نصف حصے کے علاوہ ہر دوسرے ہفتے کے آخر (ویک اینڈ) میں بچے سے ملاقات کا حق ہوگا، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک خاندانی عدالت نیا فیصلہ نہیں کر لیتی۔ 

یہ بھی پڑھئے: سی جے پی احتجاج: ملزم سواتنترا بھردواج اتر پردیش سے گرفتار، پولیس کا دعویٰ

جسٹس گوری گوڈسے نے یکم ستمبر کے اپنے حکم میں کہا کہ والدین کا برابر وقت کا حصول خود بخود صحیح حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہپرورش  کا کوئی مناسب ڈھانچے کے بغیر منصوبہ پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے جس کا بچے پر منفی نفسیاتی اثر ہو سکتا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے اس مقدمے کو بدقسمتی قرار دیا جہاں میاں بیوی الگ تو متوازن انداز میں ہوئے مگر اپنے نابالغ بیٹے کے لیے ایسا ہی متوازن طریقہ اپنانے سے قاصر ہیں۔ تاہم عدالت نے والد کے اس موقف کو ’’غیر حساس‘‘ قرار دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ماں نے ۸؍ لاکھ روپے اور مکان کا حصہ لے کر تحویل چھوڑ دی تھی۔ عدالت نے کہا کہ معاہدے کی معمول کی شرائط کو اس طرح تعبیر نہیں کیا جا سکتا کہ ماں نے کسی معاوضے کے عوض تحویل ترک کی۔ مزید برآں جسٹس گوڈسے نے کہا کہ اگر مشترکہ پرورش کا منصوبہ بچے کے بہترین مفاد میں ہو تو یہ بہترین حل ہے، مگر اس کے لیے والدین کی رضامندی سب سے اہم ہے۔ معاملےکو خاندانی عدالت میں واپس بھیجتے ہوئے جج نے ’’بامعنی اور منصفانہ گفتگو اور سماعت‘‘ کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ جس کے پاس تحویل ہے، ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کو دوسرے سے ملنے میں آسانی پیدا کرنے کی حقیقی کوشش کریں، اور دونوں کو حکم دیا کہ وہ بچے کے تعلیم اور طبی اخراجات برابر تقسیم کریں اور جلد از جلد حل کے لیے تعاون کریں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK