یہ آگ رات تقریباً۴۵:۸؍بجے کیئرہوم کی ساتویں منزلے پر لگی ۔ انتہائی مشقت کے بعد قابو پایا گیا۔
کیئر ہوم کے باہر ایک پولیس اہلکار نظر آر ہا ہے۔ تصویر: اےپی / پی ٹی آئی
بوسنیا و ہرزیگووینا (بی ایچ) کے شمال مشرقی شہر تُزلہ میں منگل کی رات بزرگوں کے ایک کیئر ہوم میں آگ لگنے سے ۱۱؍ افراد ہلاک اور تقریباً۲۰؍ زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔
انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا کہ آگ رات تقریباً۴۵:۸؍بجے کیئرہوم کی ساتویں منزلے پر لگی۔ فوراً آگ بجھانے والے عملے کو اطلاع دی گئی۔ فائر فائٹرز نے بہت کوششوں کے بعد آگ پرقابو پا لیا۔
زخمیوں کی فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہیلتھ سینٹر سے مدد لی گئی جس کے بعد انہیں یونیورسٹی کلینیکل سینٹر تُزلہ منتقل کیا گیا۔
زخمیوں میں رہائشیوں کے علاوہ پولیس اہلکار، فائر فائٹرز، طبی عملہ اور بزرگوں کے گھر کے ملازمین شامل ہیں۔
دوسری جانب حکام نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیںجو حالیہ برسوں میں اس خطے کے بدترین حادثات میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔