• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

باکسنگ مقابلہ میں آفتاب شیخ، ایاز خان اور محمد قیس نے گولڈ میڈل جیتا

Updated: October 01, 2024, 1:34 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

بی ایم سی کی جانب سے منعقدہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس ( ڈی ایس او) باکسنگ مقابلہ کے مختلف زمرے میں صفرابادی اور مدنپورہ ووکیشنل میونسپل اُردواسکول کے علاوہ بائیکلہ  کے ہیوم ہائی اسکول  کے طلباء نے گولڈ میڈل جیتا۔

Aftab Sheikh Photo: INN
آفتاب شیخ۔ تصویر : آئی این این

بی ایم سی کی جانب سے منعقدہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس ( ڈی ایس او) باکسنگ مقابلہ کے مختلف زمرے میں صفرابادی اور مدنپورہ ووکیشنل میونسپل اُردواسکول کے علاوہ بائیکلہ  کے ہیوم ہائی اسکول  کے طلباء نے گولڈ میڈل جیتا۔
ڈی ایس او دھاراوی اسپورٹس کمپلیکس میں ۲۳؍ تا ۲۷؍ ستمبر منعقد کئے گئے باکسنگ چمپئن شپ کے فائنل میں مدنپورہ کے صفرابادی  اسکول کے ۳؍ طلباء نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف زمرے میں گولڈ ، سلور اور برونز میڈل  جیتے۔ ۱۲؍سالہ آفتاب شیخ نے ۴۲۔۴۴؍ کلوکے زمرے کے فائنل مقابلہ میں اپنے حریف کو شکست دی۔ آفتاب کو گولڈ میڈل سے نوازا گیاہے۔ اسی طرح ابرار عالم اور ذاکر شیخ نے بالترتیب ۴۶۔۴۸؍ کلو اور ۲۸۔۳۰؍ کلو زمرے میں سلور اور برونز میڈل  جیتے۔
 مدنپورہ ووکیشنل میونسپل اُردو اسکول (پتھر والی اسکول ) کے ۱۲؍ سالہ طالب علم ایاز خان نے ۳۲۔۳۴؍ کلو زمرے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈ ل جیتا۔

ایازخان۔ تصویر : آئی این این
بائیکلہ کے ہیوم انگلش ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے بارہویں جماعت کے  طالب علم محمد قیس کمال الدین نے انڈر ۱۹؍ کے ۶۰۔۶۴؍ کلو زمرےمیں دادر کے کیرتی کالج کے اوم پروین سوتر کو فائنل مقابلہ میں ہراکر گولڈ میڈل جیتا۔

محمدقیس۔ تصویر : آئی این این
محمد عمر رجب اسکول( مدنپورہ ) کے عبدالواحد عبدالملک شیخ اور عبدالملک کمال احمد نے بھی مختلف زمرے میں عمدہ کارکردگی پیش کی۔ ان دونوں نے سوم مقام حاصل کیا۔ انہیں برونز میڈل سے نوازا گیا۔ ان سبھی کامیاب ہونے والے طلباء کی کوچنگ رگھوناتھ دائونے، نے کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK