• Sat, 14 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’ڈونگری کےعبدل‘ کی بہادری کی پزیرائی، ایوارڈ سے نوازا گیا

Updated: November 14, 2026, 10:43 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

آتشزدگی کے دوران سلنڈروں کے دھماکوں  کے بیچ لوگوں کی مدد کرنےوالے طاہر حسین نے دل جیت لئے۔

Tahir Hussain Sheikh (right) receiving an award. Photo: INN
طاہر حسین شیخ (دائیں) ایوارڈ لیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

اتوار کی شب میں ڈونگری کے ڈاکٹر مہیشوری روڈ پر واقع حاجی قاسم چال میں  پٹاخوں کی وجہ سے بھیانک آتشزدگی کے دوران  نور باغ کے ۳۵؍ سالہ طاہر حسین شیخ عرف آصف نے اپنی جان پر کھیل کر متاثرین کی جان ومال  کو بچانے میں اہم رول ادا کیا ۔ سوشل میڈیا پرانہیں ’’ڈونگری کا عبدل‘‘ کہہ کر ان کی بہادری  کی پزیرائی ہورہی ہے ۔

طاہر حسین نے فائر بریگیڈ کے آنے سے پہلے تقریباً آدھے گھنٹے آگ بجھانے کی بھرپورکوشش کی۔ سلنڈر دھماکوں کے بیچ وہ  کارخانوں کی چھتوں پر تنہا چڑھ کر آگ پر قابو پانے کی مشقت کر رہے تھے۔ فائر  بریگیڈ   کے آنے کے بعد وہ  رات بھراُن کے ساتھ  بھی آگ بجھانے میں مصروف رہے ۔ان کی ہمت اور حوصلہ کی جہاں سماجی اور سیاسی جماعتوں  نے ستائش کی ، وہیں مقامی شیوسینا (اُدھو) نے انہیں ’اگنی شمن پرسکار‘ سے نوازا ہے۔

یوپی، ضلع امروہا سے تعلق رکھنے والے طاہر حسین حادثہ والے دن معمول کے مطابق نور باغ پر اپنے سیلون پر کام کر رہے تھے۔ آگ کا شور سن کر وہ دکان سے نکلے۔ اس وقت حاجی قاسم چال کے ایک کارخانے کی چھت پر معمولی آگ لگی تھی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK