• Sat, 14 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۹۹؍فیصد ووٹرز کے نام دوبارہ شامل ہونے کی راہ ہموار

Updated: November 14, 2026, 10:49 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

جنہیں نوٹس جاری کئے گئے تھے ان میںسے بیشتر کی جانب سےدستاویزی ثبوت فراہم کئے جانےکےبعد ان کےنام۔ دوبارہ ووٹرلسٹ میں شامل کئے جانےکاامکان، ان سے بھی رابطہ کرنےکی کوشش جاری ہے جنہوںنے نوٹس کاجواب نہیں دیاہے۔

Most citizens have submitted their documents to the BLOs. Photo: INN
زیادہ تر شہریوں نے اپنے دستاویزات بی ایل اوز کے پاس جمع کرا دئیے ہیں۔ تصویر: آئی این این

ریاست میں جاری اسپیشل انٹنسیو رویژن (ایس آئی آر) مہم  کے دوران جن ایک کروڑ ۲۲؍ لاکھ ۲۴؍ ہزار ۷؍ووٹروں کو نوٹس جاری کئے گئے تھے، ان میں سے۹۹ء۹۴؍ یعنی تقریباً ایک کروڑ ۲۲؍لاکھ ۱۶؍ہزار ۶۶۵؍ ووٹروں کے نام دوبارہ ووٹر لسٹ میں شامل کئے جانے کاراستہ ہموار ہوگیاہے۔اس کے علاوہ ریاستی الیکشن کمیشن ان ووٹرز تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے جنہوں نے ابھی تک نوٹس کا جواب نہیں دیا ہے۔ واصح رہے کہ ممبئی شہر اور مضافات کے۹۹؍فیصد سےزیادہ ووٹروں نے نوٹس کا جواب دیا ہے اور تسلی بخش دستاویزات جمع کرائےہیں۔ اس لئے زیادہ تر لوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں دوبارہ شامل کرلئے جائیں گے۔ 

محکمہ الیکشن ابھی بھی بیٹ لیول ایجنٹس( بی ایل اے) کے ذریعے ان ووٹرز تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے جنہوں نے ابھی تک نوٹس کا جواب نہیں دیا ہےحالانکہ مہاراشٹر میں نظرثانی شدہ انتخابی فہرست کی حتمی اشاعت ۱۶؍نومبر ۲۰۲۶ء کو شیڈول کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر الیکشن کمیشن کےمطابق ممبئی شہر و مضافات،تھانے، ناسک، نندوربار، گڈچرولی، چندر پور، ستارا، شولاپور، امرائوتی اور واشم اضلاع میں ۹۹؍ فیصد سے زیادہ ووٹروں نے نوٹس کا جواب دے دیاہے اور تسلی بخش دستاویزات جمع کرائے ہیں، اس لئے زیادہ تر لوگوں کے نام ووٹر لسٹ میں ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: نوبیل یافتہ ناوی پلے کا غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے مؤقف کا اعادہ

جن ۹۹ء۵۷؍فیصد ووٹرزنے ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں منطقی تضادات پر اعتراض کیا تھا اور جن ۹۹ء۵۰؍فیصد ووٹرز نے ۲۰۰۴ء اور ۲۰۰۲ء کی ووٹرلسٹ میں عدم مطابقت پر اعتراض کیا تھا ان کا حل نکال لیا گیا ہے۔ 

واضح رہےکہ ریاست میں جاری ایس آئی آر مہم کیلئے کمیشن نے ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں شامل ایک کروڑ ۲۲؍ لاکھ ۲۴؍ہزار ۷؍ ووٹروں کو نوٹس جاری کیا تھا۔ ان میں وہ ووٹرز شامل تھے جو ۲۰۰۴ءاور ۲۰۰۲ءکے انتخابی فہرست میں مماثل تھے لیکن ان کی تفصیلات میں تضادات پائے گئے تھےاور وہ جو مماثل نہیں تھے، ان ووٹرز کو نوٹس جاری کئے گئے تھے انہیں دوبارہ شناختی کاغذات جمع کرانے کیلئے کہاگیاتھا ۔

ریاست میں ۹۹ء۵۷؍ فیصد ووٹروں کے نام اور تصویروں میں تضاد پایا گیا تھا۔ ۹۹ء۵۰؍ فیصد ایسے ووٹرز تھےجنہیں پرانی ووٹر لسٹوں میں درج والدین کےناموں کے نہ ملنے کی وجہ سے نوٹس جاری کیا گیا تھا اور۹۹ء۹۹؍ فیصد ایسے لوگ تھے جنہیں دیگر وجوہات کی وجہ سے نوٹس جاری کیا گیا تھا، ان سب نے اپنے ضروری کاغذات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے ہیں۔ جس سے ۳۰؍نومبرکو شائع ہونے والی حتمی فہرست میں۷؍کروڑ۷۱؍ لاکھ ووٹروں کو شامل کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ 

ڈرافٹ لسٹ میں شامل ۷؍ کروڑ ۷۱؍ لاکھ ووٹرز میں سے صرف ۴۷؍ہزار ۲۴۷؍ووٹرز نے ابھی تک اپنے کاغذات کی جانچ نہیں کی ہے اور نہ ہی اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر ووٹرز کے کاغذات کی جانچ پڑتال آئندہ چند دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK