جائر بولسوناروکیخلاف یہ کارروائی وہاں کے سپریم کورٹ کے حکم پر کی گئی ہے، انٹرویو دینے اور سوشل میڈیا استعمال پر پابندی۔
EPAPER
Updated: July 23, 2025, 1:44 PM IST | Agency | Brasília
جائر بولسوناروکیخلاف یہ کارروائی وہاں کے سپریم کورٹ کے حکم پر کی گئی ہے، انٹرویو دینے اور سوشل میڈیا استعمال پر پابندی۔
برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو کے پیر میں الیکٹرانک بیڑی ڈال دی گئی۔برازیل کی سپریم کورٹ کے حکم پر بولسونارو کو الیکٹرانک’ اینکل ٹیگ‘ لگا یا گیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے ان پر انٹرویو دینے اور سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی۔پولیس نےجائر بولسونارو کے گھر اور سیاسی ہیڈ کوارٹرس پر چھاپا مارا تھا اور جائیدادوںکا جائزہ لینے کے بعد سابق صدر کو ٹخنوں کا برقی ٹیگ پہننے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ بولسونارو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اتحادی ہیں۔ ان پر غیر ملکی عہدیداروں سے بات کرنے یا سفارت خانوں سے رجوع کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
سابق صدر پر پابندیاں اس لیے لگائی گئی ہیں کیوں کہ۲۰۲۲ء کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو کالعدم کرنے کی مبینہ سازش پر ان کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران ان کے ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ روز پولیس اسٹیشن کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے بولسونارو نے ٹخنوں کے ٹیگ کو ’’اعلیٰ ذلت‘‘ قرار دیا اور کہا کہ انھوں نےبرازیل سے فرار ہونے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں ہے۔سابق صدر نے اپنے خلاف اقدامات کو بزدلی قرار دیا ہے اور کہا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کیا جو اس طرح کا سلوک کیا جا رہا ہے۔