• Wed, 28 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

راشد اور احمد زئی کی شاندار کارکردگی، افغانستان نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا

Updated: October 28, 2026, 5:03 PM IST | New Delhi

راشد خان (۱۰؍ گیندوں پر ۳۰؍ رن اور۲۰؍ رن دے کر دو وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور اعجاز احمد احمد زئی کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں زمبابوے کو ۳۷؍ رن سے شکست دے دی۔

Afghanistan Team.Photo:X
افغانستان ٹیم۔ تصویر:ایکس

 راشد خان (۱۰؍ گیندوں پر ۳۰؍ رن اور۲۰؍ رن دے کر دو وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور اعجاز احمد احمد زئی کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت افغانستان نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں زمبابوے کو ۳۷؍ رن سے شکست دے دی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کو کھیلے گئے پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں پہلے بلے بازی کرنے اتری افغانستان کی شروعات خراب رہی۔ ابراہیم زدران، صدیق اللہ اٹل اور محمد اکرم جلد آؤٹ ہوگئے، جبکہ رحمان اللہ گرباز بھی رن بنانے کے لیے جدوجہد کرتے نظر آئے۔ تین اوور میں تین وکٹ پر صرف ۱۸؍ رن بنانے کے بعد ٹیم مشکل میں تھی، لیکن ۱۲؍ویں اوور تک افغانستان پانچ وکٹ پر۶۸؍ رن بنانے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد میچ کا رخ پوری طرح بدل گیا۔

یہ بھی پڑھئے:ایشین پیرا گیمز کے تین مرتبہ طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج یادو نے خودکشی کی

اس تبدیلی کا آغاز ۱۳؍ویں اوور میں ہوا، جب شاہداللہ کمال نے ارنسٹ ماسکو کی گیند پر ایکسٹرا کور کے اوپر سے چھکا لگایا۔ اس کے اگلے ہی اوور میں احمد زئی نے سکندر رضا کی گیندوں پر ایک چھکا اور دو چوکے لگا کر زبردست حملہ کیا۔ ان کا جارحانہ کھیل جاری رہا اور ویلنگٹن مساکادزا کو بھی اسی طرح کے سخت حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اگرچہ جارحانہ کھیل جاری رکھنے کی کوشش میں کمال آؤٹ ہوگئے، لیکن افغانستان نے اپنی بلے بازی کی رفتار مزید بڑھا دی۔ راشد خان نے احمد زئی کا ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر تیزی سے رن بنائے۔ راشد کے کریز پر آنے کے بعد اگلی۱۷؍ گیندوں میں ۵۰؍ رن جوڑے گئے۔ تاہم آخری اوور میں زمبابوے نے کچھ واپسی کی اور افغانستان کی پوری ٹیم ۱۷۷؍رن پر سمٹ گئی۔

یہ بھی پڑھئے:ٹی وی سیریل ’’سی آئی ڈی ‘‘ کے پروڈیوسر بی پی سنگھ ۷۷؍ برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جواب میں زمبابوے کو بھی اپنی اننگز کے آغاز میں رفتار حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔ بین کیرن سات رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، جبکہ انوسنٹ کایا اور برائن بینیٹ ۳۶؍ رن کی شراکت کے دوران رن بنانے کے لیے جوجھتے رہے۔ اس کے علاوہ تیزی سے رن بنانے کی کوشش کے دوران مجیب الرحمن اور راشد خان نے سیٹ ہوچکے دونوں بلے بازوں کو جلد پویلین بھیج کر زمبابوے کی امیدوں کو دھچکا پہنچایا۔
ریان برل نے کچھ زوردار شاٹس کھیلے، جبکہ سکندر رضا اور ویسلے مادھویرے نے  ۱۷۔۱۷؍ رن بنائے، لیکن اس کے بعد زمبابوے ہدف تک پہنچنے کے لیے کوئی ٹھوس چیلنج پیش نہیں کرسکا۔ مطلوبہ رن ریٹ بڑھتا گیا اور نور احمد کو چھوڑ کر افغانستان کے تمام گیندبازوں نے وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ عمرزئی نے ۲۰؍ویں اوور میں ماسکو کو آؤٹ کیا، جس کے ساتھ ہی زمبابوے کی اننگز ۱۴۰؍ رن پر ختم ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK