Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ، آسٹریلیا، کنیڈا، نیوزی لینڈ اور ناروے کی ۲؍ اسرائیلی وزراء پر پابندی

Updated: June 10, 2025, 10:00 PM IST | London

برطانوی حکومت نے کہا کہ برطانیہ، آسٹریلیا، کنیڈا، نیوزی لینڈ اور ناروے نے دو اسرائیلی وزراء کے خلاف ’’فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو بار بار بھڑکانے ‘‘ پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

National Security Minister Ben-Gvir and Finance Minister Bezalel Smotrich. Photo: INN.
قومی سلامتی کے وزیر بین گویئر اورتوزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ۔ تصویر: آئی این این۔

برطانوی حکومت نے کہا کہ برطانیہ، آسٹریلیا، کنیڈا، نیوزی لینڈ اور ناروے نے دو اسرائیلی وزراء کے خلاف ’’فلسطینیوں کے خلاف تشدد کو بار بار بھڑکانے ‘‘ پر پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ اور نیشنل سیکوریٹی کے وزیر بین گویئر پر سفری پابندی اور اثاثے منجمد کئے جائیں گے۔ قبل ازیں ٹائمز نے اطلاع دی تھی کہ غزہ میں جنگ کے حوالے سے ان کے طرز عمل پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا کہ یہ اقدام ’’اشتعال انگیز‘‘ ہے۔ سار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت اگلے ہفتے کے اوائل میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کرے گی جس کا فیصلہ کیا جائے گا کہ اس ’’ناقابل قبول فیصلے‘‘ کا جواب کیسے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھئے: ہند رجب فاؤنڈیشن کی اسرائیلی بحریہ کے خلاف"جنگی جرائم" کی شکایت، میڈلین کے عملہ کو ملک بدری کا سامنا

دیگر یورپی ممالک کی طرح برطانیہ بھی اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی حکومت پر غزہ کی امداد پر پابندی ختم کرنے کیلئے دباؤ بڑھا رہا ہے، جہاں بین الاقوامی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ قحط آنے والا ہے۔ لندن نے گزشتہ ماہ مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں ’’مضحکہ خیز پالیسیوں‘‘ پر عمل پیرا ہونے پر اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی مذاکرات معطل کر دیئے، اپنے سفیر کو طلب کیا، اور مقبوضہ مغربی کنارے کے آباد کاروں کے خلاف مزید پابندیوں کا اعلان کیا۔ وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی، جنہوں نے اسرائیل کی حالیہ جارحیت کو ’’اس تنازعے کا ایک تاریک نیا مرحلہ‘‘ قرار دیا ہے، اس سے قبل غزہ کی ممکنہ صفائی اور تباہی اور اس کے باشندوں کی تیسرے ممالک میں نقل مکانی پر اسموٹریچ کے تبصروں کی مذمت کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK