• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برطانیہ میں خونی بارش کا انتباہ، آسمان سرخ اور نارنجی ہوگا

Updated: February 25, 2026, 5:44 PM IST | London

برطانیہ میں اس ہفتے خونی بارش متوقع ہے، جس کے دوران آسمان سرخ اور نارنجی نظر آئے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک عام قدرتی عمل ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

برطانیہ میں ان دنوں خونی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو ان لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کرے گا جنہوں نے اس سال بمشکل ایک خشک دن دیکھا ہے۔ کوپرنیکس ایٹموسفیئر مانیٹرنگ سروس (CAMS) نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں آسمان سے سرخی مائل پانی برس سکتا ہے۔ تاہم، یہ کوئی تشویشناک بات نہیں ہے اور یہ صحرائے صحارا کی سرخ دھول کی وجہ سے ہوگا جو یورپ ہوتے ہوئے برطانیہ تک پہنچ رہی ہے۔ یہ دھول بارش کے پانی میں گھل کر ’’خونی بارش‘‘برسائے گی، جسے پانی کے رنگ کی وجہ سے یہ نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پرھئے: نوئیڈا:پارک میں مندر کی تعمیر کےخلاف احتجاج، کہا مذہب نجی معاملہ ہے، رہائشی آلہ آباد ہائی کورٹ پہنچے

مانیٹرنگ سروس کے سینئر سائنسدان مارک پیرنگٹن کے مطابق، صحارا کی سرخ دھول کے جنوبی انگلینڈ اور چینل کے اوپر سے گزرنے کی توقع ہے۔ تاہم، کچھ جگہوں پر یہ بارش کے ساتھ گھل مل کر زمین پر گرے گی، اور پانی کے خشک ہونے کے بعد ایک پتلی سرخ تہہ چھوڑ دے گی۔ ایجنسی سرخ دھول کے اس بادل کی نگرانی کر رہی ہے، جس میں استوائی افریقہ میں پرالی  جلانے سے اٹھنے والا دھواں بھی شامل ہے۔پیرنگٹن نے مزید کہا کہ سال کے اس وقت بحر اوقیانوس کی طرف ایروسول کا بڑے پیمانے پر اخراج ایک عام عمل ہے۔واضح رہے کہ تیز ہوائیں صحارا سے دھول اڑا کر اوپر لے جاتی ہیں اور زمین سے اٹھنے کے بعد یہ صحرائی دھول ہزاروں میل کا سفر طے کر سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ استوائی افریقہ میں موسمی بائیو ماس جلنے کے ساتھ مل جاتا ہے، اور جنوری سے مارچ کا دورانیہ اس کا عروج کا وقت ہوتا ہے جب کیلیما ہوائیں صحارا کی دھول کو سمندر کے اوپر لے جاتی ہیں۔  مانیٹرنگ سروس کا کہنا ہے کہ دھول منگل کو برطانیہ پہنچے گی اور خونی بارش کی صورت اختیار کرے گی، تاہم یہ صرف چند گھنٹوں کے لیے رہے گی۔ لیکن بدھ تک مزید دھول جنوبی انگلینڈ سے گزر سکتی ہے۔ اس دھول کی وجہ سے آسمان سرخ اور نارنجی دھند میں ڈھک جائے گا، جس سے ہوا کے معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نیز گاڑیوں کے شیشوں پر سرخ دھول جمی ہوئی نظر آئے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK