برطانوی کوہ پیما کینٹن کول نے۱۹؍ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے ایک غیر شیرپا کوہ پیما کے طور پر دنیا کی سب سے اونچی چوٹی پر سب سے زیادہ چڑھائی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
EPAPER
Updated: May 20, 2025, 10:04 PM IST | London
برطانوی کوہ پیما کینٹن کول نے۱۹؍ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے ایک غیر شیرپا کوہ پیما کے طور پر دنیا کی سب سے اونچی چوٹی پر سب سے زیادہ چڑھائی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
برطانوی کوہ پیما کینٹن کول نے۱۹؍ویں مرتبہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے ایک غیر شیرپا کوہ پیما کے طور پر دنیا کی سب سے اونچی چوٹی پر سب سے زیادہ چڑھائی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔۵۱؍ سالہ کول، جن کے ساتھ نیپالی شیرپا دورجی گیالجن بھی تھے، نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح۱۱؍ بجے ۸۸۴۹؍ میٹر (۲۹۰۰۰؍ فٹ) بلند چوٹی پر قدم رکھا۔کول نے پہلی بار ایورسٹ کو۲۰۰۴ء میں سر کیا تھا اور اس کے بعد سے تقریباً ہر سال اسے سر کرتے رہے ہیں۔ جبکہ گیالجن نے اپنی ۲۳؍ویں ایورسٹ چڑھائی درج کی۔ ایک اور نیپالی شیرپا، کامی ریتا،۳۰؍ مرتبہ ایورسٹ سر کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور فی الحال وہ بھی چوٹی پر ایک نیا ریکارڈ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: پیرس-اورلی ایئر پورٹ پر لگاتار دوسرے دن بھی مسافروں کو شدید دقتوں کا سامنا
کول کا یہ ریکارڈ اس ہفتے ایورسٹ پر کم از کم دو کوہ پیماوں — ہندوستان کے سبراتا گھوش اور فلپائن کے فلپ پی جے سانتیاگو دوم کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔ ۲۰۲۲ء میں اپنی۱۶؍ ویں ایورسٹ چڑھائی کے بعد، کول نے اپنے ریکارڈ کو کم اہمیت دینے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بہت سے نیپالی کوہ پیماوں نے اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے اے ایف پی کو انٹرویو میں کہا تھا، ’’میں اس بات پر واقعی حیران ہوں... یہ دیکھتے ہوئے کہ بہت سے شیرپاؤں نے اس سے کہیں زیادہ چڑھائیؤں کا ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔‘‘ تاہم اس تازہ کارنامے سے چار دن پہلے، کول نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کو بتایا تھا کہ انہیں ’’آخرکار ایک مثبت موسمی پیشنگوئی‘‘ ملی ہے جو انہیں یہ کوشش جاری رکھنے کی اجازت دے گی۔ انہوں نے لکھا، ’’ امید ہے کہ ہم کوہ پیماوں کی تعداد کے حوالے سے درست توازن برقرار رکھ پائیں گے اور ہمارا اوپر کا وقت محفوظ اور خوشگوار گزرے گا۔‘‘دیگر کوہ پیماؤں نے اس کارنامے کو سراہا۔ امریکی مہم جو ایڈرین بالنگر نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ’’ کول ایک عظیم شخصیت ہیں جن کے پاس کوہ پیمائی کی دو دہائیوں کے تجربات کی کہانیاں ہیں۔‘‘ بالنگر، جو فی الحال ایورسٹ پر ایک ٹیم کی رہنمائی کر رہے ہیں، کہتے ہیں، ’’ان کا تجربہ، شخصیت اور طاقت انہیں ایورسٹ سماج کا ایک قیمتی فرد بناتی ہے۔‘‘ اردنی کوہ پیما مصطفٰی سلامہ، جو ساتوں براعظموں کی بلند ترین چوٹیوں اور شمالی و جنوبی قطب کو سر کرنے والے صرف۲۰؍ افراد میں سے ایک ہیں، نے لکھا، ’’زبردست، کینٹن!‘‘ کول ایککوہ پیماء رہبر بھی ہیں جنہوں نے برطانوی مہم جو سر رینالف فائنز سمیت کئی قابل ذکر چڑھائیوں بشمول ایورسٹ کی رہنمائی کی ہے۔ —