پیرس-اورلی ایئرپورٹ پر سفر کی بدنظمی پیر کے روز مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہی۔ اتوار کو پیش آنے والے ایئر ٹریفک کنٹرول کے بڑے خلل کے باعث۱۳۰؍ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔
EPAPER
Updated: May 19, 2025, 6:59 PM IST | Athens
پیرس-اورلی ایئرپورٹ پر سفر کی بدنظمی پیر کے روز مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہی۔ اتوار کو پیش آنے والے ایئر ٹریفک کنٹرول کے بڑے خلل کے باعث۱۳۰؍ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔
’’فرانس ۲۴‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پیرس-اورلی ایئرپورٹ پر سفر کی بدنظمی پیر کے روز مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہی۔ اتوار کو پیش آنے والے ایئر ٹریفک کنٹرول کے بڑے خلل کے باعث۱۳۰؍ پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہوئےجن میں کچھ لوگ وہ بھی شامل تھے جو پہلے ہی طیاروں میں سوار تھے جب پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
اگرچہ فرانسیسی سول ایوی ایشن اتھاریٹی (DGAC) نے اس خلل کو’’ایئر ٹریفک کنٹرول کی خرابی‘‘ قرار دیا، ایک ایئرپورٹ ذرائع نے براڈکاسٹر کو بتایا کہ یہ ’’ریڈار فیلئر‘‘ تھا۔ ڈی جی اے سی نے ایئرلائنز سے کہا ہے کہ وہ پیر کو اپنی پروازوں کے شیڈول میں ۱۵؍ فیصد کمی کریں۔ اس کی وجہ سے تاخیر ہونے کا اندیشہ ہے۔