Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل تنہا ہی غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کردے گا: نیتن یاہو

Updated: April 15, 2026, 10:08 PM IST | Tel Aviv

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل تنہا ہی غزہ میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کردے گا، نیتن یاہو نے بین الاقوامی اتحاد کے حماس کو غیر مسلح کرنے میں ناکامی کی صورت میں ازخود یہ عمل شروع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

A scene from the Israeli aggression in Gaza. Photo: X
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا ایک منظر۔ تصویر: ایکس

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، جو غزہ میں نسل کشی کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کو مطلوب ہیں، نے اعلان کیا کہ اسرائیل حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے اکیلے کارروائی کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے، کیونکہ بین الاقوامی اتحاد کا قیام حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔جبکہ نازک جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے فلسطینیوں کا قتل جا ری رکھاہے ۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، جو اکتوبر ۲۰۲۳ءسے غزہ میں کی گئی نسل کشی کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے گرفتاری وارنٹ کا سامنا کر رہے ہیں، نے پیر کو اشارہ دیا کہ اسرائیل بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔آئی ۲۴؍ نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میںنیتن یاہو نے کہا کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے بین الاقوامی اتحاد بنانا مشکل ہے، تل ابیب کو یہ کام اکیلے کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ نسل کشی پر جےڈی وینس کو مظاہرین نےگھیرا، وینس نے غزہ کےانسانی بحران کا ذمہ دار بائیڈن کو ٹھہرایا

نیتن یاہو نےتبصرہ کیا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے بین الاقوامی اتحاد بنانے میں ناکام رہے۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں۱۱؍ فروری کو ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد، مبینہ طور پر دونوں اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے ۶۰؍دن دیے جائیں۔ جبکہ یہ حتمی تاریخ گزر چکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پولینڈ کے قانون ساز نے نازی سواستک والا اسرائیلی جھنڈا دکھا کر تنازع کھڑا کردیا

جنگ بندی کی خلاف ورزیاں اور بڑھتی ہوئی ہلاکتیں:
واضح رہے کہ اکتوبر۲۰۲۵ء میں دستخط شدہ جنگ بندی کے باوجود، اسرائیلی افواج غزہ میں فلسطینی شہریوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وفا نیوز ایجنسی کے مطابق، دیر البلہ میں المزرہ اسکول کے قریب ایک اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، جس سے تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ جبکہ جنگ بندی کے بعد سے، اسرائیلی حملوں میں۷۵۰؍ افراد شہید اور۲۰۹۰؍ زخمی ہو چکے ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک غزہ میں۷۲۳۲۹؍ فلسطینی شہید اور۱۷۲۱۹۲؍ زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایک اسرائیلی عدالت نے ایک بار پھرنیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی ہے، جس کی وجہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ واقعات سے متعلق حفاظت اور سیاسی حالات کو بتایا گیا ہے۔ عدالت نے مشروط طور پر دو ہفتوں کی تاخیر کی منظوری دی، لیکن مستقبل میں مزید التوا کے لیے نئی درخواست دینے کو کہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK