بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نےاو ٹی ٹی پلے کے ساتھ مل کر بی ایس این ایل انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایک نئی انٹرنیٹ ٹی وی سروس متعارف کروائی ہے۔
EPAPER
Updated: February 01, 2025, 1:15 PM IST | Agency | Mumbai
بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نےاو ٹی ٹی پلے کے ساتھ مل کر بی ایس این ایل انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایک نئی انٹرنیٹ ٹی وی سروس متعارف کروائی ہے۔
بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) نےاو ٹی ٹی پلے کے ساتھ مل کر بی ایس این ایل انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایک نئی انٹرنیٹ ٹی وی سروس متعارف کروائی ہے۔ یہ سروس پورے ہندوستان میں بی ایس این ایل موبائل صارفین کو پریمیم چینلز سمیت۴۵۰؍ سے زیادہ لائیو ٹی وی چینلز تک مفت رسائی فراہم کرتی ہے۔
پڈوچیری میں پائلٹ لانچ کے بعد بی آئی ٹی وی اب اپنے صارفین کو عالمی معیار کی تفریح فراہم کرنے کے بی ایس این ایل کے وژن کے حصے کے طور پر پورے ہندوستان میں شروع کیا جا رہا ہے۔ بی ایس این ایل انٹرٹینمنٹ کے صارفین ۴۵۰؍ پلس لائیو ٹی وی چینلز، بلاک بسٹر فلموں اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ لانچ ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے، رابرٹ جے روی ، سی ایم ڈی، بی ایس این ایل نے کہاکہ ’’بی آئی ٹی وی کے ساتھ، اپنی شراکت کے ذریعے، بی ایس این ایل ہر گاہک کو `کہیں بھی، کسی بھی وقت مفت تفریح سے لطف اندوز کرنے کے لیے بااختیار بنا رہا ہے۔ بی ایس این ایل اس انقلابی سروس کے ذریعے تبدیلی لانے والے پہلے ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان میں سے ایک ہو گا۔
اس وژن کو شیئر کرتے ہوئے، اویناش مدلیار شریک بانی اور سی ای او، او ٹی پی پلے نے کہا کہ ’’ہم بی آئی ٹی وی کے آغاز کے لیے بی ایس این ایل کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی پرجوش ہیں۔ اس پارٹنرشپ کے ذریعے بی ایس این ایل صارفین کو پریمیم مواد کی ایک وسیع لائبریری تک خصوصی رسائی ہوگی، جو دیکھنے کا ایک عمیق تجربہ فراہم کرے گی۔