• Wed, 03 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بلغاریہ: بدعنوانیوں اور متنازع بجٹ کے خلاف ہزاروں جین زی صوفیہ کی سڑکوں پر، ۷۰؍ گرفتار

Updated: December 03, 2025, 9:02 PM IST | Sofia

بلغاریہ میں بدعنوانیوں اور متنازع بجٹ کے خلاف ہزاروں جین زی صوفیہ کی سڑکوں پراتر آئے،اور سیاسی جماعتوں کے دفتروں پر حملے کئے،جس کے خلاف حکومتی اقدام میں ۷۰؍افراد کو گرفتار کیا گیا۔

In the capital Sofia and other major cities, the Gen Z took to the streets. Photo: X
دارالحکومت صوفیہ اور دیگر بڑے شہروں میں جین زی سڑکوں پر نکل آئے۔ تصویر: ایکس

 بلغاریہ کے ہزاروں نوجوان، جو زیادہ تر جنریشن زی (جین زی) سے تعلق رکھتے ہیں، دارالحکومت صوفیہ اور دیگر بڑے شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے اور ملک میں سالوں کے بعد سب سے بڑے حکومت مخالف احتجاج کی قیادت کی۔یہ بے اطمینانی، جو۲۶؍ نومبر سے شروع ہوئی، حکمران اتحاد کے استعفے کی مانگ پر پھوٹ پڑی، جس کی وجہ۲۰۲۶ء کے متنازع مسودہ بجٹ اور بدعنوانی کے خلاف  اندرونی طور پربڑھتا ہوا غصہ تھا۔انٹیلی نیٹ نیوز کے مطابق، احتجاجیوں نے اپنے مظاہروں کی تنظیم ’’ٹک ٹاک‘‘ اور’’انسٹاگرام‘‘ جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے کی، اور ’’جین زی تمھارے لیے آرہا ہے‘‘اور ’’ہمیں جینےکی ایک وجہ دیں،‘‘ جیسے نعرے استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۲؍ سالہ ہند نژاد آدرش ہائر متھ دنیا کے سب سے کم عمر ’’سیلف میڈ بلینئر‘‘ بن گئے

دریں اثناءیہ مظاہرے حکومت کے اس فیصلے کے جواب میں تھے جس میں نجی کاروباروں پر ٹیکس بڑھا کر سرکاری شعبے کی اجرتوں میں اضافہ کیا گیا۔اس کے علاوہ بلغاریہ کی حکومت کا’’ یورو‘‘ کو یکم جنوری ۲۰۲۶ءسے ملک کی سرکاری کرنسی کے طور پر اپنانے کا فیصلہ احتجاج کی ایک بڑی وجہ سمجھا جا رہا ہے۔ تاہم نوجوان ووٹرز اور طلباء نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے ٹیکس، کم ہوتے ہوئے معاشی مواقع، بدعنوانی، اور کمزور عدالتی نگرانی پوری نسل کو بلغاریہ سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کر سکتی ہے، جو یورپی یونین کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے۔احتجاجیوں نے متنازع ٹائیکون ڈیلیان پیووسکی، جو نیو بیگننگ پارٹی کے رہنما ہیں، کے ساتھ سیاسی اتحاد کے خلاف گہرا غصہ بھی ظاہر کیا ہے، جن کے اثر و رسوخ کو عمومی طور پرجبراً  کنٹرول اور بدعنوانی کو برقرار رکھنے والا سمجھا جاتا ہے۔ایک احتجاجی نے اے ایف پی کو بتایا، ’’ہم ایک یورپی ملک بننا چاہتے ہیں، نہ کہ بدعنوانی اور مافیا کے زیر حکومت۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: عروہ حنین الریاس آکسفورڈ یونین کی پہلی فلسطینی صدر بن گئیں

بعد ازاں بلغاریہ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ اپنا متنازع۲۰۲۶ء کا بجٹ کا منصوبہ واپس لے گی۔الجزیرہ کے مطابق، بلغاریہ کی حکومت نے ابتدائی طور پر گزشتہ ہفتے کے احتجاج کے بعد بجٹ تجویز کو واپس لینے اور اس میں تبدیلی کا وعدہ کیا تھا، لیکن بعد میں پیچھے ہٹ گئی، جس نے شدید احتجاج کو ہوا دی۔واضح رہے کہ بلغاریہ کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جین  زی کے احتجاج ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل نیپال میں، طلباء نے ستمبر میں سوشل میڈیا پر پابندی اور اشرافیہ کی بدعنوانی کے خلاف ایک پر تشددبغاوت کی، جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ میں آگ لگنے کے بعد وزیر اعظم استعفے پر مجبور ہوئے۔مراکش کی جین زی ۲۱؍ تحریک نے بے روزگار گریجویٹس کو یکجا کیا جو ورلڈ کپ کے اخراجات کے درمیان صحت اور تعلیم کی اصلاحات کی مانگ کر رہے تھے، جبکہ مڈغاسکر کے جین زی نے صدر اینڈری راجولینا کو سہولیات کی قلت اور عدم مساوات کی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔اسی طرح کی بغاوتیں پیرو، انڈونیشیا، کینیا، بنگلہ دیش، سربیا، میکسیکو، اور فلپائن میں بھی دیکھی گئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK