نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں پہلے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے دوران مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں تین درجے ترقی کرکے مشترکہ دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 25, 2026, 6:03 PM IST | Dubai
نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں پہلے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے دوران مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں تین درجے ترقی کرکے مشترکہ دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں پہلے ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے دوران مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں تین درجے ترقی کرکے مشترکہ دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ وہ انگلینڈ کے اولی رابنسن کے ساتھ اس مقام پر ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو نےمس یونیورس ۲۰۲۶ ءکا خطاب جیت لیا
تازہ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا جوہانسبرگ میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی ٹیم کی نو وکٹوں سے جیت میں مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں لے کر دو درجے ترقی کے ساتھ چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے محمد عباس بھی راولپنڈی میں سری لنکا کے خلاف دونوں اننگز میں تین تین وکٹیں لینے کے بعد ۱۲؍ ویں مقام پر آگئے ہیں۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔
ویلنگٹن میں ہندوستانی بلے بازوں کی کارکردگی کا بھی رینکنگ پر اثر پڑا۔ رشبھ پنت ۱۲۸؍ رن بناکر ایک درجے ترقی کے ساتھ چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں سرفہرست ہندوستانی بلے باز ہیں۔ شبھ من گل ۹۸؍ رن بناکر تین درجے ترقی کے ساتھ ساتویں اور یشسوی جیسوال ۸۵؍ رن کی اننگز کے بعد پانچ درجے ترقی کرکے نویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس ناٹ آؤٹ ۱۷۵؍ اور 31 ؍رن کی اننگز کھیلنے کے بعد ۱۰؍ درجے ترقی کر کے ۳۰؍ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ گلین فلپس بھی ۱۱۸؍اور ناٹ آؤٹ ۲۶؍رن بنانے کے بعد ۱۳؍ درجے ترقی کرکے اپنے کریئر کی بہترین ۱۷؍ویں رینکنگ پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل نیلامی میں اسٹوکس شامل ہوں گے، ۱۲۲۰؍ کھلاڑیوں نے رجسٹرکروایا
بنگلہ دیش کے توحید ہردوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ۱۳۷؍ رن بنانے کے بعد ۲۸؍ درجے ترقی کرکے ۳۳؍ ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ لٹن داس ۱۲۰؍ رن کی اننگز کھیل کر نو درجے ترقی کے ساتھ۲۴؍ویں مقام پر آگئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ریان ریکلٹن بھی اپنے کریئر کی بہترین مشترکہ ۱۵؍ویں رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ نے ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن تیسرے میچ میں ۱۱۵؍ گیندوں پر ۱۳۳؍ رن بنائے، جس کے بعد وہ تین درجے ترقی کرکے اپنے کریئر کی بہترین چوتھی رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ نے آسٹریلیا کے خلاف کیرنز میں ۳۰؍ گیندوں پر ۵۸؍ رن بنائے، جس کی بدولت وہ بلے بازوں کی رینکنگ میں دو درجے ترقی کرکے چھٹے مقام پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل رشید نے پہلے دو ٹی ۲۰؍ میچوں میں ایک ایک وکٹ حاصل کرنے کے بعد گیندبازی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کرکے دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔