Inquilab Logo Happiest Places to Work

تہواروں میں ملک میں بنا سامان خریدیں، ووکل فار لوکل کو بنائیں عوامی مہم: مودی

Updated: August 30, 2026, 6:03 PM IST | New Delhi

وزیراعظم نریندر مودی نے اہل وطن سے ووکل فار لوکل مہم کو ایک وسیع عوامی تحریک بناتے ہوئے آنے والے تہواروں کے دوران ملک میں بنے سامان کو اہمیت دینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ خودکفیل ہندوستان کا راستہ دیسی مصنوعات پر فخر کرنے سے ہی ہموار ہوگا۔

Narendra Modi.Photo:INN
نریندر مودی۔ تصویر:آئی این این

وزیراعظم نریندر مودی نے اہل وطن سے ووکل فار لوکل  مہم کو ایک وسیع عوامی تحریک بناتے ہوئے آنے والے تہواروں کے دوران ملک میں بنے سامان کو اہمیت دینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ خودکفیل  ہندوستان کا راستہ دیسی مصنوعات پر فخر کرنے سے ہی ہموار ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:میں ذاتی طور پر شادی کے بعد ماں بیٹی جیسا رشتہ چاہتی ہوں:میناکشی

مودی نے اتوار کو آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات  کی ۱۳۷؍ویں قسط میں کہا کہ تہوار نہ صرف ملک کی روایتوں کا حصہ ہیں، بلکہ یہ تہوار لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں جنم اشٹمی، وشوکرما پوجا اور دیوالی جیسے اہم تہوار منائے جائیں گے۔ وشوکرما پوجا کے موقع پر لوگوں کو اپنے آس پاس کے کاریگروں، دستکاروں اور وشوکرما ساتھیوں کا احترام کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی کی تیاریاں بھی آہستہ آہستہ شروع ہو رہی ہیں اور تہواروں کے اس موسم میں وہ ایک بار پھر اہل وطن سے ووکل فار لوکل  کو اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ ووکل فار لوکل کا مطلب صرف مٹی کے دیے خریدنا نہیں ہے، بلکہ اس کا نقطہ نظر بہت وسیع ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپنے گھر کے لیے کوئی بھی سامان خریدتے وقت یہ دیکھنے کی درخواست کی کہ وہ ہندوستان میں بنا ہوا ہو۔

یہ بھی پڑھئے:کانگریس سے قربت؟ روہت پوار پارٹی کور کمیٹی کی میٹنگ سے غائب

مودی نے کہا کہ ہندوستان کے خود کفیل بننے کا راستہ ملک میں بنی اشیاء پر فخر کرنے سے ہی ہموار ہوگا اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا بھی سبھی کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تخلیقی دنیا سے وابستہ افراد، بااثر شخصیات اور معروف ہستیوں سے بھی ووکل فار لوکل کو اپنانے اور دوسروں کو اس کے لیے ترغیب دینے کی اپیل کی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں متعدد لوگ اپنی چھوٹی چھوٹی کوششوں سے معاشرے میں بڑی تبدیلی لا رہے ہیں۔ اہل وطن سے ایسے لوگوں اور ان کی قابلِ تقلید کوششوں کے بارے میں من کی بات کے لیے لکھنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی ایک کا تجربہ ملک کے کسی دوسرے کونے میں کسی شخص کے لیے نئی تحریک بن سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK