Updated: August 09, 2026, 4:12 PM IST
| Toronto
ایک بچے کی شرارت کے باعث کنیڈا میں پورٹر ایئرلائنز کی ایک پرواز کو ٹیک آف سے عین قبل واپس ٹرمینل لوٹنا پڑا اور بعد ازاں پرواز منسوخ کر دی گئی۔ بچے نے سیٹ بیلٹ باندھنے اور اپنی نشست پر بیٹھنے سے انکار کیا جس کے باعث عملے نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر پرواز روکنے کا فیصلہ کیا۔
پورٹر ایئرلائنز۔ تصویر: آئی این این
ایک شرارتی بچے نے اس جہاز کو اڑان بھرنے سے روک دیا تھا ٹرمینل سے رن وے کی طرف روانہ ہو چکا تھا اور حکام کو پرواز منسوخ کرنا پڑی۔ کنیڈاکے خبر رساں ادارے سی بی سی کے مطابق واقعہ برٹش کولمبیا کے ایئرپورٹ پر پورٹر ایئرلائنز کے جہاز میں پیش آیا اور وہ پرواز ٹورانٹو کیلئے روانہ ہونے والی تھی۔ فلائٹ پی ڈی۴۴۴؍ میں اس وقت عجیب سی صورت حال پیدا ہو گئی جب ایک مسافر کے ساتھ آنے والے بچے نے بدمزگی پھیلا دی۔ پورٹر ایرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بچے نے سیٹ بیلٹ باندھنے سے انکار کر دیا جبکہ سیٹ کے اوپر کھڑا رہا اور کوشش کے باوجود بھی عملہ اسے بیلٹ باندھنے اور نیچے بیٹھنے پر آمادہ نہ کر سکا۔
یہ بھی پڑھئے: عالمی کارپوریٹ پاور: امریکہ سر فہرست، ہندوستان ۷؍ ویں نمبر پر
ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کے سیٹیوں پر باندھنے اور بیلٹس باندھے بغیر جہاز کی پرواز غیر محفوظ تھی جبکہ عملے کو بھی ایسی ہدایات ہوتی ہیں کہ وہ ایسی کسی بھی صورت میں عملے کے انچارج کو مطلع کرے۔ اس کے بعد بھی بچے کے والدین کو سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ وہ بچے کو محفوظ طور پر بٹھائیں تاہم، وہ بھی کوشش کے باوجود ایسا نہ کر سکے۔ اس کے بعد عملے کے انچارج نے صورت حال سے ایئرلائنز کے اعلیٰ حکام کو مطلع کیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ طیارے کو اڑان نہیں بھرنی چاہئے۔ اس فیصلے سے کیپٹن سمیت دیگر عملے کو آگاہ کیا جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ طیارے کو واپس ٹرمینل کی طرف لے جایا جا رہا ہے کیونکہ صورت حال محفوظ نہیں۔ اس پر بعض مسافروں نے ناراضی کا اظہار بھی کیا تاہم، جہاز کو موڑ لیا گیا اور پرواز منسوخ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھئے: سعودی، ترکی اور پاکستان معاہدہ کی عالمی میڈیا میں گونج
اس معاملے پر ایئرلائن نے وضاحت دی کہ گیٹ پر واپس پہنچنے، بچے اور اس کے اہلِ خانہ کو طیارے سے اتارنے، ان کا سامان واپس لینے، پرواز کے منصوبے اور دیگر کاغذی کارروائی دوبارہ مکمل کرنے میں کافی وقت لگ گیا۔ رن وے رات ساڑھے ۱۲؍ بجے بند ہوگیا۔ ترجمان نے مسافروں سے معذرت طلب کی اور کہا کہ اب وہ کل روانہ ہو سکیں گے کیونکہ وکٹوریہ کے ہوائی اڈے کا رن وے ساڑھے۱۲؍ بجے بند ہو جاتا ہے۔ پورٹر ایئرلائنز کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مذکورہ مسافروں نے جمعہ، ۷؍ اگست کوایک دوسری پرواز کے ذریعے سفر کیا۔ فی الحال اس خاندان کی شناخت عوامی طور پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔