• Tue, 09 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خاتون افسرکا معاملہ: شدید تنقید کااثر، مٹکری کا یُوٹرن

Updated: September 08, 2025, 9:54 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

اجیت پوار اور خاتون افسر میں مبینہ بحث  کے بعد ایم ایل سی امول مٹکری نے افسر کے دستاویز کی جانچ کا مطالبہ کیا تھا جو واپس لے لیا۔

Right: Amul Mutkari. In the middle: Ajit Pawar. Left: Image from the viral video showing the women officers talking. Photo: INN
دائیں امول مٹکری۔ درمیان میں اجیت پوار۔ بائیں: وائرل ویڈیو کی تصویر جس میں خاتو ن افسر بات چیت کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

غیر قانونی طریقے سے ریت نکالنے والوں پر کارروائی کرنے والی  خاتون آئی پی ایس افسر انجلی کرشنا کو نائب وزیر اعلیٰ  اجیت پوار کے ذریعے ڈانٹ ڈپٹ کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  این سی پی کے رکن کونسل امول مٹکری نے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی ) (دہلی)کے سیکریٹری کو ٹویٹ کر کے افسر کے کاسٹ سرٹیفکیٹ کی جانچ کا مطالبہ کیا تھا لیکن جب اس مطالبے پربھی تنقیدیںہونے لگیں تو امول مٹکری نے یہ ایکس پوسٹ  ڈیلیٹ کر دی ہے۔ 
 اس ضمن میںاین سی پی ( اجیت پوار)  کے ترجمان آنند پرانجپےنے اتوار کو ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’ شولا پور میں قانونی کارروائی میں کسی طرح کی دشواری یا اڑچن پیدا ہو ایسا کسی طرح کا کوئی فون نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے نہیں کیا۔ انہوں  نےخود ایکس  اور فیس بُک پر اس کی وضاحت کی ہے۔ شولاپور کا امن و امان خراب نہ ہو اس کے لئے انہوں نے مداخلت کی تھی۔‘‘ انہوںنے مزید کہاکہ’’ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار پولیس محکمہ کی سبھی خاتون پولیس اہلکاروں کا احترام کرتے ہیں۔ ریاست میں لا اینڈ آرڈر برقرار رہے یہی نظریہ نائب وزیر اعلیٰ کا ہے۔‘‘  آنند پرانجپے نے یہ بھی کہا کہ ’’ اس ضمن میں رکن کونسل امول مٹکری نے آئی پی ایس افسر کے ذات کا سرٹیفکیٹ کی جانچ کرنے کیلئے جو ٹویٹ کیا تھا اسی بھی واپس لے لیاگیا  ہے۔  اس بارے میں پارٹی   مزید کچھ کہنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتی۔‘‘
  جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ اس ضمن میں اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی جارہی ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟ آنند پرانجپے نے کہا کہ ’’اپوزیشن کو معلوم ہے کہ اجیت دادا پر تنقید کرنے پر انہیں شہرت ملے گی اور اسلئے وہ  معاملہ کو طول دے رہے ہیں ۔ ‘‘
 واضح رہے کہ شولا پور ضلع کے کرمالا تعلقے میں واقع کروڈ گائوں میں غیر قانونی طریقے سے ریت نکالی جا رہی تھی۔ اس کی اطلاع ملتے ہی محکمہ محصول کی ٹیم ان پر کارروائی کرنے پہنچی لیکن وہاں موجود گائوں والوں نے اس ٹیم کی لاٹھی ڈنڈوں کے ساتھ مخالفت کی تھی۔ اطلاع ملتے ہی شولاپور کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انجلی کرشنا  اپنی ٹیم لے کر موقع پر پہنچیں اور حالات کو قابو میں کیا لیکن وہاں موجود این سی پی کارکنان نے اجیت پوار کو فون لگادیا  ۔ اس دوران اجیت پوار نے جس طرح ڈرا دھمکا کر بات چیت کی اس کا ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔
مٹکری نےایکس پر مطالباتی مکتوب شیئرکیا تھا
 این سی پی اجیت پوار کے  ایم ایل سی اور پارٹی ترجمان امول مٹکری نے یو پی ایس سی کو ایک خط بھیج کر خاتون آئی پی ایس افسر کی طرف سے جمع کرائے گئے تعلیمی اور ذات سرٹیفکیٹ کی جانچ کا مطالبہ کیاتھا ۔ ان کی اس پوسٹ کے بعد اپوزیشن نے ان پر تنقید کی جس کے  بعد مٹکری  نے اپنی پوسٹ ہٹا دی اور معافی بھی مانگی۔ مٹکری نے لکھا’’میں شولاپور معاملے پرکی گئی اپنی پوسٹ کو بغیر شرط واپس لیتا ہوں اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ میری پارٹی کی  نہیں بلکہ میری ذاتی رائے تھی۔ ‘‘   شیو سینا (یو بی ٹی) کی راجیہ سبھا رکن پرینکا چترویدی نے کہا کہ ’’نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم  پولیس فورس کا احترام کرتے ہیں لیکن، اسی وقت مٹکری نے اس خاتون آئی پی ایس افسر انجنا کرشنا کے تعلیمی اور کاسٹ کے دستاویزات کی جانچ کیلئے  یو پی ایس سی کو خط لکھ دیا۔  کیا انہیں پتہ ہے کہ ان کاایم ایل سی کیا کر رہا ہے؟‘‘ کانگریس لیڈر  اور سابق ایم ایل اے یشومتی ٹھاکر نے کہا کہ ’’یہ انتہائی قابلِ مذمت ہے کہ این سی پی کا ایک لیڈر، جو خود کو شیواجی-شاہو-پھلے-امبیڈکر کی فکر کا پیروکار بتاتا ہے، ایک آئی پی ایس افسر کی ذات پر تبصرہ کرنے تک گر گیا۔ مٹکر ی کو اچانک آئی پی ایس کرشنا کے دستاویزات اب کیوں یاد آئے؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK