Inquilab Logo

مہواموئترا کی الیکشن کمیشن سے سی بی آئی کی شکایت

Updated: March 26, 2024, 12:05 PM IST | Agency | New Delhi

’نوٹ کے بدلے ووٹ‘ کے الزام میں پارلیمنٹ سے برخاست مہوا موئترا نے سی بی آئی پر ہراساں کرنے اور انتخابی مہم میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Trinamool member Mahvamoitra has been troubling the BJP with her questions. Photo: INN
ترنمول رکن مہواموئترا اپنے سوالات سے بی جے پی کو پریشان کرتی رہی ہیں۔ تصویر : آئی این این

’نوٹ کے بدلے ووٹ‘ کے الزام میں پارلیمنٹ سے برخاست مہوا موئترا نے سی بی آئی پر ہراساں کرنے اور انتخابی مہم میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو ایک مکتوب لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنی رہاش گاہ پر سی بی آئی کے ذریعے مارے گئے چھاپے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو لکھے گئے اپنے شکایتی مکتوب میں مہوا مہوئترا نے سی بی آئی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ’’سی بی آئی مجھے ہراساں کر رہی ہے اور میری انتخابی مہم میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ‘‘ انہوں نے الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کی مدت کے دوران مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری طور پر رہنما ہدایات جاری کرے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سہارنپور میں عمران مسعود کا مقابلہ بی جے پی امیدوار راگھو لکھن پال سے ہوگا

کرشنا نگر سے ٹی ایم سی امیدوار مہوا موئترا نے اپنے خط میں زور دیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی مدت کے دوران مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ تحقیقات اور چھاپوں کے بارے میں فوری طور پر رہنما ہدایات جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ میری امیدواری کے بارے میں جاننے کے باوجود، سی بی آئی نے جان بوجھ کر میری چار مختلف پراپرٹی پر لگاتار چار چھاپے مارے گئے۔ یہ صرف میری انتخابی مہم کے عمل میں خلل ڈالنے اور میرے بارے میں منفی تاثر پیدا کرنے کے ارادے سے کیا گیا جبکہ سی بی آئی کو چھاپے کے دوران کچھ نہیں ملا اور اسے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ واضح رہے کہ اتوار کو سی بی آئی نے علی پور سمیت مہوا موئترا کے پارلیمانی حلقہ کرشن نگر میں چار مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ مہو موئترا کی شناخت مودی حکومت سے سخت سوالات کرنے کی رہی ہے۔ ان کے سوالات سے مودی حکومت کافی مشکل میں آجایا کر تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK