ملائیشیاکی ثالثی، فریقین کا براہ راست رابطہ بحال کرنے پر بھی اتفاق، تنازع میں دونوں اطراف کے ۶۰؍ ہزار سے زیادہ بے گھر۔
EPAPER
Updated: July 29, 2025, 12:31 PM IST | Agency | Kuala Lumpur
ملائیشیاکی ثالثی، فریقین کا براہ راست رابطہ بحال کرنے پر بھی اتفاق، تنازع میں دونوں اطراف کے ۶۰؍ ہزار سے زیادہ بے گھر۔
ملائیشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم نے اعلان کیا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا غیر مشروط جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا، یہ جنگ بندی پیر کی رات سے شروع ہوگئی۔انور ابراہیم نے بتایا کہ امن کی بحالی اور اعتماد سازی کے لیے یہ پہلا قدم ہوگا۔ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دونوں لیڈروں سے پُرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی تھی۔ دونوں فریقوں نے براہ راست رابطے بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس دوران کمبوڈیا کے وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات اچھے رہے، امید ہے کہ اب لڑائی رُک جائےگی۔ دونوں فریقوں نے جھڑپوں کے آغاز کے لئے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے جس میں۳۵؍ افراد ہلاک اور دونوں اطراف کے ۲؍ لاکھ ۶۰؍ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہےاور تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ تمام سرحدی گزرگاہیں بند کردی ہیں، سوائے کمبوڈیا کے مہاجر کارکنوں کیلئے جو وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ دونوں اطراف کے فوجیوں نے پیر کو سرحدی علاقوں میں جاری لڑائی کی اطلاع دی۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے نامہ نگاروں نے بتایا کہ کمبوڈیا کے صوبے اودر مینچی کے سامرونگ میں صبح ہوتے ہی فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔انور نے اتوار کو دیر گئے کہا کہ دونوں فریق امن کے لیے اپنی شرائط پیش کریں گے لیکن `اہم بات فوری جنگ بندی ہے۔یہ ملاقات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے براہ راست دباؤ کے بعد ہوئی جنہوں نے متنبہ کیا تھا کہ اگر دشمنی جاری رہی تو امریکہ کسی بھی ملک کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر آگے نہیں بڑھ سکتا۔