• Wed, 12 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اگلے تین برسوں میں سیمنٹ کی پیداواری صلاحیت ۱۷؍کروڑ ٹن بڑھنے کا امکان: کریسل

Updated: November 12, 2025, 7:18 PM IST | New Delhi

ملک میں سیمنٹ کی پیداوار مالی سال۲۸۔۲۰۲۷ء تک اگلے ۳؍ برسوں میں۱۶؍ سے۱۷؍کروڑ ٹن بڑھنے کا امکان ہے، جو پچھلے ۳؍ مالی سال میں ۵ء۹؍ کروڑ ٹن کے اضافے کے مقابلے میں تقریباً ۷۵؍فیصد زیادہ ہے۔

Cement Manufacturing.Photo:INN
سیمنٹ مینوفیکچرنگ ۔ تصویر:آئی این این

ملک میں سیمنٹ کی پیداوار مالی سال۲۸۔۲۰۲۷ء تک اگلے ۳؍ برسوں میں۱۶؍ سے۱۷؍کروڑ ٹن بڑھنے کا امکان ہے، جو پچھلے ۳؍ مالی سال میں ۵ء۹؍ کروڑ ٹن کے اضافے کے مقابلے میں تقریباً ۷۵؍فیصد زیادہ ہے۔ مارکیٹ ریسرچ اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کریسل نے بدھ کے روز جاری اپنی ایک رپورٹ میں یہ بات کہی۔ 
رپورٹ کے مطابق مضبوط طلب اور بلند پیداواری صلاحیت کے استعمال کے پیش نظر، امکان ہے کہسیمنٹ کمپنیاں اپنی پیداوار کی گنجائش میں اضافہ کریں گی، تاہم اس کے لیے بڑی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔ زیادہ تر اضافہ موجودہ کمپنیوں کے پروجیکٹس میں توسیع کے طور پر متوقع ہے۔ کریسل نے۱۷؍ سیمنٹ کمپنیوں کے منصوبوں اور بیلنس شیٹوں کے تجزیے کی بنیاد پر یہ تخمینہ لگایا ہے۔یہ ۱۷؍کمپنیاں ملک کی کل سالانہ۸ء۶۶؍ کروڑ ٹن پیداوار کی صلاحیت کا۸۵؍ فیصد حصہ رکھتی ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق مضبوط مانگ کے سبب گزشتہ ۳؍ برسوں میں ملک میں سیمنٹ کی پیداوار سالانہ ۵ء۹؍ فیصد کی اوسط شرح سے بڑھی ہے، جس میں انفراسٹرکچر اور ہاؤسنگ سیکٹر کا اہم کردار رہا ہے۔  اس کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال میں پیداواری صلاحیت کا استعمال ایک دہائی کے اوسط۶۵؍  فیصد سے بڑھ کر۷۰؍ فیصد ہو گیا۔  کریسل ریٹنگز کے آنند کلکرنی نے کہا کہ مالی سال۲۶۔۲۰۲۵ءسے ۲۸۔۲۰۲۷ء کے درمیان ہر سال سیمنٹ کی مانگ میں تین سے چار کروڑ ٹن اضافے کی توقع ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس سے پیداواری صلاحیت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملے گا، اگرچہ یہ اضافہ ہر سال یکساں نہیں ہوگا۔ 
اسپائس جیٹ کو دوسری سہ ماہی میں۴۲ء۶۳۵؍  کروڑ روپے کا نقصان
پرائیویٹ فضائی کمپنی اسپائس جیٹ کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں ۴۲ء۶۳۵؍کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔  ایئرلائن نے بتایا کہ سنگل بیسس پر اس کی آمدنی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کمپنی کا آپریٹنگ ریونیو۳۴ء۱۳؍ فیصد کم ہو کر۰۹ء۷۰۸؍ کروڑ روپے رہ گیا جبکہ کل آمدنی ۱۳ء۲۳؍ فیصد گھٹ کر۵۹ء۸۲۷؍ کروڑ روپے رہی۔ 

یہ بھی پڑھئے:اکتوبر میں خردہ مہنگائی ۱۴؍ سال کی کم ترین سطح پر

اسپائس جیٹ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، اجے سنگھ نے مالی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ستمبر سہ ماہی کمپنی کے اگلے مرحلے کی ترقی کے لیے بنیاد مضبوط کرنے اور زمینی سطح پر تیاری کا وقت تھا۔  انہوں نے کہا کہ بیڑے کے توسیعی اخراجات کی وجہ سے نتائج میں وقتی اثر نظر آ رہا ہے لیکن یہ ایک اسٹریٹجک سرمایہ کاری ہے جس کے مثبت نتائج تیسری سہ ماہی (اکتوبر تا دسمبر) میں ظاہر ہوں گے۔  اس دوران اسپائس جیٹ نے۱۹؍ طیارے ڈیمپ لیز پر حاصل کرنے کے معاہدے کیے ہیں اور دو غیر فعال طیاروں کو دوبارہ سروس میں شامل کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK