Inquilab Logo Happiest Places to Work

چندر پور: مزدروں کو لے جانے والا ٹیمپو پلٹ گیا، ۴؍ کی موقع پر موت

Updated: July 11, 2026, 12:18 PM IST | Agency | Chandrapur

۳۱؍ مزدوروں کو لے کر یہ ٹیمپو تلنگانہ جا رہا تھا جہاں انہیں دھان کی بوائی کا کام کرنا تھا ، ۲۷؍ مزدور شدید زخمی ۔

A Similar Accident Has Happened In Jalna Before.Photo:INN
ایسا ہی حادثہ اس سے قبل جالنہ میں پیش آ چکا ہے-تصویر:آئی این این
 چندر پور ضلع کے سندھواہی تعلقہ میں ایک درد ناک حادثہ پیش آیا ہے۔یہاں ایک پک اپ ٹرک جو مزدوروں کو لے کر تلنگانہ میں دھان کی بوائی کے کام کیلئے جا رہا تھا اچانک الٹ گیا ۔ اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ ۲۷؍ مزدور شدید زخمی ہیں۔ اس واقعہ سے پون پار۔ پاوانہ گاؤں سمیت پورے علاقے میں سوگ پھیل گیا ہے۔
 
 
اطلاع کے مطابق، سندھواہی تعلقہ کے پون پار۔پاوانہ گاؤں کے مزدور ہر سال کی طرح اس سال بھی دھان کی بوائی کے کام کیلئے تلنگانہ جارہے تھے۔ جب مزدوروں کو لے جانے والا پک اپ ٹرک تلنگانہ کے رام گنڈم علاقے سے گزر رہا تھا تو ڈرائیور نے اچانک کنٹرول کھو دیا اور پک اپ الٹ گئی اور یہ حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری سے چل رہی تھی اور اس کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔اس حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جن میں ایک مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔ ان کی  شناخت اتل سونولے (۴۰)، ارچنا سونولے(۳۰) اور منجوشا شینڈے (۳۵) کے طور پر کی گئی ہے۔ چوتھے مہلوک کی   شناخت نہیں ہو سکی تھی۔
 
 
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ایمرجنسی سروس موقع پر پہنچ گئیں۔حادثے میں زخمی ہونے والے ۲۷؍ مزدوروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا علاج ڈاکٹر کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور مرد مزدور شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں میں متوفی کے لواحقین اور گاؤں والے اسپتال پہنچے۔ اس ناگہانی حادثے میں ہلاک والوں کے اہل خانہ کے لیے بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ دریں اثناء پولیس نے حادثہ کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK