• Sat, 08 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چارکوپ :نشیمن کالونی مسجد میں نمازشروع کروانے کیلئے ٹرسٹیان کوشاں

Updated: November 08, 2025, 3:59 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Charkop

۱۱؍نومبر کو وقف ٹریبونل میں پھر شنوائی ۔ چارکوپ پولیس اسٹیشن اورسینئرانسپکٹر کو خط دے کر برادران وطن کے تہواروں کی طرح نماز کی ادائیگی کےلئے اجازت مانگی اور تعاون کی اپیل کی۔

Abu Bakr Siddique Madrasa and Mosque located in Nasheman Cooperative Housing Society. Photo: INN
نشیمن کوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع مدرسہ و مسجد ابوبکر صدیق۔ تصویر: آئی این این
نشیمن کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی ۱۴۵، سیکٹر نمبر  ایک ،  چارکوپ کاندیولی ( مغرب )میں واقع مدرسہ ومسجد ابوبکر صدیق میں نماز شروع کروانے کےلئے ٹرسٹیان مسلسل کوشاں ہیں۔ اس تعلق سے ۱۱؍ نومبر کو وقف ٹریبونل میں پھر شنوائی ہوگی۔ 
اس مسئلے پر نماز بند ہونے کے بعد سے ہی ٹرسٹیان کی جانب سے مختلف انداز میں کوشش کی گئی۔قانونی چارہ جوئی کے ساتھ چند دن قبل پولیس کمشنر، ڈی سی پی اورچارکوپ پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر کو خط دے کریہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ جس طرح اس سوسائٹی کے احاطے میں برادران وطن کے تمام تہوار پابندی سے منائے جاتے ہیں، اسی طرح نماز کی ادائیگی کےلئے بھی اجازت دی جائے،  یہاں نماز تو  پہلے پابندی سے اد اکی جاتی رہی ہے۔
مذکورہ مسجد ومدرسے کے ٹرسٹی حاجی عثمان سےرابطہ قائم کرنے پر انہوں نے نمائندۂ انقلا ب کو مذکورہ بالاتفصیلات سے آگاہ کرانے کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ’’ چونکہ متعدد تاریخوں پر وقف ٹریبونل میں شنوائی کی جاچکی ہے، اب ۱۱؍نومبر کوپھر شنوائی ہونے والی ہے ۔اس موقع پرنماز کی اجازت دینے کیلئے وقف ٹریبو نل سے بطور خاص درخواست کی جائے گی ۔ ‘‘انہوں نے یہ بھی کہاکہ ’’ نماز کی ادائیگی کیلئے سوسائٹی کے نظام اوراصول وضوابط کی بھی پابندی کی گئی ، اس کے باوجود زورزبردستی کرتے ہوئے نماز نہیں ادا کرنے دی جارہی ہے۔ اس جمہوری  ملک میںہر ہندوستانی کویہ حق حاصل ہے کہ وہ آئین کی رو سے اپنی شناخت،مذہبی اصولوں اور اپنی پسند کےساتھ زندگی گزار سکے مگریہاں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ِاس آئینی حق کو بھی سلب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘‘
یادر ہے کہ مذکورہ سوسائٹی میں ایک جانب مسجد کیلئے کمرہ خریدا گیا اور مہاڈا کے طے شدہ ضابطے کے مطابق ہی تعمیر بھی کی گئی اور برسوں پابندی سے نمازپنجگانہ اورعیدین ادا کی گئی، اس کے باوجود شرپسندوں کی جانب سے بڑی عیاری کے ساتھ نماز بند کرادی گئی ہے۔ اب عالم یہ ہےکہ مسجد بند ہے اور اسی سوسائٹی میںمقیم برادران وطن اپنے تما م تہوارو ںکا اہتمام کرتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK